تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 362
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد بیدامریکہ تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد هفتم دوسرے منتشر گھرانوں کی تربیت کی فکر کی جائے۔جولوگ جماعت کی نظر سے ہٹ کر الگ رہتے ہیں اور اتنے سیع ملک میں ایسا ہونا عین ممکن ہے بلکہ اکثر و بیشتر ایسا ہی ہوتا ہوگا کہ ان گھرانوں کی تربیت کئی طرح سے بہت بری طرح متاثر ہوتی ہوگی۔احمدی کی آنکھ خصوصا دوسرے احمدی کے لئے نگران کا کام کر رہی ہوتی ہے۔اسی لئے قرآن کریم نے ساری امت کو ہی شہید قرار دیا ہے۔جب یہ نگران نظر موجود نہ رہے تو ایسے لوگ جو غیب سے ڈرنے کے عادی نہیں ہوتے اور جن کا خدا صرف غیب کا خدا ہوتا ہے اور شہادت کا خدا نہیں ہوتا، وہ لوگ اس نگر ان کے فقدان کی وجہ سے دنیا کی کشش میں بہکنے اور ہر قسم کی آلائشوں میں ملوث ہونے لگتے ہیں۔یہاں تک کہ وہ یہ بھی پسند نہیں کرتے کہ احمدی ان سے زیادہ میل جول رکھیں۔احمد یہ مراکز سے ان کا تعلق ایک سوشل تعلق بن جاتا ہے۔جوعید، بقرعید یا کسی خاص غمی خوشی پر اکٹھا ہونے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔اس سے ایک شدید نقصان یہ پہنچتا ہے کہ باجماعت نماز کی عادت اٹھ جانے کی وجہ سے گھر میں نمازوں کی پابندی کا معیار بہت تیزی سے گرنے لگتا ہے۔ایک اور شدید نقصان یہ پہنچتا ہے کہ بچے، احمدی بچوں کا ماحول نہ ملنے کی وجہ سے خالصہ دنیا داری کے ماحول میں پر روش پانے لگتے ہیں۔اور اپنی اقدار سے ان کی نظریں پھر جاتی ہیں اور دین میں کوئی دلچسپی باقی نہیں رہتی۔اور ایک نگاہ تغافل پیدا ہو جاتی ہے، جو رفتہ رفتہ مکمل اجنبیت پر جا کر ختم ہو جاتی ہے۔ایک اور نقصان یہ ہے کہ عالمگیر جماعت کے ساتھ رابطہ کٹ جانے کی وجہ سے اپنی عظمت کا احساس نہیں رہتا۔اور ایک غالب معاشرے میں اپنے آپ کو بالکل معمولی اور بے دست و پا دیکھتے ہوئے ، عزم اور ہمت کوتاہ ہو جاتے ہیں۔یہاں تک کہ ایک ہاری ہوئی ذہنیت کا شکار ہوکر ( دینی ) اقدار کی خاطر جد و جہد ہی چھوڑ دی جاتی ہے۔ایسے گھرانوں کے لئے ایک یہ مشکل بھی پیش آتی ہے کہ جماعت کی عالمی اور عظیم الشان قربانی سے ناواقف ہونے کی وجہ سے ولولہ پیدا اور نہیں ہوتا اور مزاج میں ایک بے مروتی سی پیدا ہونے لگتی ہے۔اس قسم کے خطرات جس قدر جماعت کو امریکہ میں درپیش ہیں، دنیا میں کسی اور ملک میں نہیں۔کیونکہ اس پر مستزاد وہاں کی مادی ترقی ہے، جو فلک بوس عمارتوں کی طرح انسان پر اپنی ہیبت طاری کر دیتی ہے۔اور دلوں پر رعب دجال پیدا ہو جاتا ہے۔جس سے بچنے کے لئے حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ نے خصوصیت سے دعا مانگی تھی کہ دعا نہ آوے ان کے گھر تک رعب دجال 362