تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 356 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 356

اقتباس از خطبه عید الفطر فرموده 09 جون 1986ء وو تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم پس جماعت کی ، اسلام کی ، بنی نوع انسان کی بہبود کی اور خصوصاً راہ مولا میں دکھ اٹھانے والوں کے لئے اور ان کی خیر و برکت کے لئے کثرت کے ساتھ دعا کریں۔اور ان دعاؤں کو بعد میں بھی ہمیشہ کرتے چلے جائیں۔یہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ خدا کے وعدے کبھی جھوٹے نہیں ہو سکتے۔کچھ وقت تو لگ جاتا ہے، کچھ دیر تو ہو جاتی ہے مگر لازماً خدا کی نصرت کے وعدے ضرور اور بالضرور آپ کے حق میں پورے ہوں گے۔کوئی نہیں، جو ان وعدوں کو ٹال سکے۔ایک ملک میں نہیں، تمام عالم میں خدا کی نصرت آپ کی مدد کو آنے والی ہے۔اور حیرت انگیز نشان آپ کی امداد میں دکھائے گی اور خدا آپ کو اسلام کی عالمی فتح حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے گا۔(انشاء اللہ تعالیٰ)۔(مطبوعہ خطبات طاہر عیدین " صفحہ 6451) 356