تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 349
تحریک جدید - ایک الہی تحریک " اقتباس از خطبه عید الفطر فرمودہ 09 جون 1986ء خدا سارے جہان میں اس جماعت کو غلبہ نصیب فرمائے گا خطبہ عید الفطر فرمودہ 09 جون 1986ء به عظیم الشان زمانہ، جسے قرآن کریم نے آخرین کا دور قرار دیا ہے اور وأَخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمُ ( الجمعة :04) کی عظیم خوش خبری کے ذریعہ اسلام کی نشاۃ ثانیہ کا یہ عظیم الشان دور قرار دیا گیا ہے۔اس عظیم دور کے اس دور ابتلاء میں، جس میں سے ہم گزر رہے ہیں، ہم نے خدا تعالیٰ کی نصرتوں کے عجیب نظارے دیکھے ہیں۔اور اس کے فضلوں کو بارش کے قطروں کی طرح نازل ہوتے ہوئے دیکھا۔اس عظیم دور ابتلاء کی کوکھ سے آج ایک اور عید ہمارے لئے جنم لے رہی ہے۔پس میں تمام دنیا کی جماعتوں کے احمدی احباب کو اس عید پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔اور تمام عالم اسلام کو بھی اس عید پر مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ اگر چہ اس عید کے عقب میں جو دکھ ہیں، وہ تو ہم نے اپنے سینوں سے لگائے ہیں لیکن اس کی نصرتوں، اس کی فتوحات میں اس کے بعد آنے والے اللہ کے فضلوں میں ہم ان کو بھی شریک کرتے ہیں۔اور حقیقت میں امت محمدیہ کی فلاح و بہبود ہی کی خاطر، امت محمدیہ کی عظیم عالمی ترقی کی خاطر ہی ہم اس دکھوں کے دور سے امَنَّا وَ صَدَّقنا کہتے ہوئے اور صبر ورضا کے ساتھ گزر رہے ہیں۔وو آج صبح نماز کے بعد کچھ عرصے کے لئے جب میں آرام کے لئے لیٹا تو اللہ تعالیٰ نے وہ خوشخبری عطا فرما دی، جس کی مجھے مدت سے انتظار تھی۔اور جو خدا تعالیٰ نے آج عید کے تحفے کے طور پر آپ سب کے لئے رکھی تھی۔میں نے رویا میں دیکھا کہ قادیان میں بہشتی مقبرہ کے ساتھ جو بڑا باغ کہلاتا ہے، وہاں سڑک کے پاس میں کھڑا ہوں۔اور حضرت اماں جان نصرت جہاں بیگم، ایسی صحت کے ساتھ کہ اس سے پہلے میں نے اپنی زندگی میں آپ کو اس صحت میں کبھی نہیں دیکھا تھا، سیدھے چلتی ہوئی، تنہا ہیں کوئی اور ساتھ نہیں ہے، وہ میری طرف ایک عجیب پیاری مسکراہٹ کے ساتھ بڑھتی ہوئی چلی آرہی ہیں۔گویا میری آپ کو تلاش تھی۔349