تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 318
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 03 جنوری 1986ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم برازیل میں پہلامشن تو عملاً پچھلے سال ہی کھولا گیا تھا جبکہ زمین ابھی خریدی نہیں گئی تھی۔مگر پھر بھی مشن کھول لیا گیا تھا۔تو یہ برکتیں دونوں سالوں پر پھیلی ہوئی ہیں۔مگر اس لحاظ سے کہ جنوبی امریکہ میں پہلی دفعہ جماعت کو مسجد کے لئے جائیداد خریدنے کی توفیق عطا ہوئی ہے، یہ نئے سال کا پہلا پھل ہے، جو میں تحفہ آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں۔اللہ تعالیٰ بہت برکت دے۔یہ بہت ہی بڑا خطہ ہے اور کئی لحاظ سے جنوبی امریکہ کے مختلف ممالک اگر آج نہیں تو کل غیر معمولی اہمیت اختیار کرنے والے ہیں۔اس علاقے کو دنیا نے بہت حد تک نظر انداز کئے رکھا ہے۔اور باوجود اس کے کہ خدا تعالیٰ نے بہت سے ذخائر اور دولتیں عطا کی ہیں، یہ پرانی دنیا اور نئی دنیا کے مابین کا علاقہ کہلاتا ہے۔یعنی نہ Third World میں ہے، نہ First World میں۔بلکہ ایسے ممالک ہیں۔جن کی نسل سفید فام ہے اکثر۔یعنی وہ لوگ یہاں قابض ہیں۔ویسے تو مقامی لوگ سفید فام نہیں۔جن کی نسل سفید فام ہے اور یہ زیادہ تر Latin (لاطینی ) امریکہ کہلاتا ہے۔کیونکہ ان کا تعلق سپین اور اٹلی اور پرتگال وغیرہ علاقوں سے ہے۔مگر ترقی کے لحاظ سے یہ وسیع ذرائع کے باوجود شمالی امریکہ اور کینیڈا سے بہت پیچھے رہ گیا ہے۔اس لئے یہ درمیان میں آجاتا ہے اور درمیان میں آنے کے بعد کچھ یہ بھی ان علاقوں کے ساتھ زیادتی ہوئی کہ دونوں طرف سے کئی جہت سے پیسا گیا ہے۔اس وقت اتنے بڑے قرضے ہیں، ان ممالک پر مغربی دنیا کے کہ بظاہر کوئی صورت نظر نہیں آتی کہ ان قرضوں سے یہ نجات پاسکیں۔اس لئے مغربی دنیا بھی اس کا استحصال کر رہی ہے اور مشرقی دنیا میں اشتراکیت پورا زور لگا رہی ہے کہ کسی طرح یہ علاقے اس کے قبضے میں آجائیں۔چنانچہ اس کے نتیجہ میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے، اس تمام علاقے ہیں۔یہ اپنی ذات میں ایک بہت ہی بڑا براعظم بنتا ہے۔ویسے تو براعظم امریکہ کا حصہ کہلاتا ہے لیکن فی ذاتہ اتنا بڑا اعلاقہ ہے کہ جیسا کہ میں نے بیان کیا ایک ہی ملک کم و بیش شمالی امریکہ کے برابر بن جاتا ہے۔تو یہ جو مشرق اور مغرب کی دوڑ شروع ہوگئی ہے، اسے اپنانے یا ہتھیانے کی ، اس دوڑ کے نتیجہ میں، اس جد و جہد کے نتیجہ میں ان ممالک کو جو اس علاقہ میں ہیں، بہت ہی شدید نقصان پہنچا ہے۔ایک اور بد قسمتی اس علاقے کی یہ ہے کہ جماعت احمد یہ بھی ان علاقوں تک احمدیت کا پیغام پہنچانے میں دیر کر گئی مجبوریوں کی بناء پر ہمارے ذرائع تھوڑے تھے، ساری دنیا میں تبلیغ کرنی تھی ، اس لئے قصور کا سوال نہیں، بے اختیاری کی وجہ تھی۔ویسے بھی چونکہ پس منظر میں پڑے ہوئے علاقے تھے، اس لئے ان تک نظر بھی بعد میں پہنچی اور کوششیں بھی بعد میں پہنچیں۔لیکن یہ کہنا درست نہیں کہ یہاں احمدیت 318