تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 317
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 03 جنوری 1986ء نئے سال کا ایک رحمت کا پھل، جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں عطا فر مایا خطبه جمعه فرمودہ 03 جنوری 1986ء " نئے سال کا ایک رحمت کا پھل، جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں عطا فر مایا اور وہ جماعت کی تاریخ میں ایک نئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔وہ یہ ہے کہ جنوبی امریکہ میں پہلی مرتبہ جماعت احمدیہ کو با قاعدہ مشن کے قیام کے لئے ایک بہت ہی موزوں جگہ خریدنے کی توفیق مل گئی ہے۔جنوبی امریکہ کے ایک ملک برازیل میں، جو بہت ہی بڑا ملک ہے اور اگر اس کا رقبہ امریکہ سے یا شمالی امریکہ سے بڑا نہیں تو اس کے قریب قریب ضرور ہے۔اس ملک میں ریوڈی جنیر و ( RIO DE JANEIRO) اس کا Capital یعنی مرکزی شہر ہے، دار الخلافہ ہے۔اس شہر کے ساتھ ایک Twin City ہے اور جس کا نام نیتر ائے (NITEROI) ہے۔NITEROI اس دار الخلافہ کا Twin City ہے اور ایک بہت بڑ اپل سمندر کے اوپر سے گزرتا ہوا ان دو شہروں کو ملاتا ہے۔تو اس دوسرے شہر میں، جو اسی دارالخلافہ کا عملاً ایک حصہ ہے، ایک بہت ہی اچھا موقع کا رقبہ ، جس کا سائز 50,600 مربع میٹر ہے، یعنی تقربیاً ساڑھے بارہ ایکڑ ہے، اس کے متعلق گفت و شنید تو گزشتہ سال سے چل رہی تھی لیکن آج صبح فون پر اطلاع ملی ہے کہ با قاعدہ قانونی لحاظ سے Deed مکمل ہوگئی ہے اور سودا طے پا گیا ہے۔یہ بہت ہی مناسب جگہ میں ایسی جگہ واقع ہے، جہاں اس کے قریب ہی بالکل سو گز کے فاصلے پر ایک بہت بڑا ہوٹل ہے، جس میں بکثرت Tourist آتے ہیں اور قریب ہی یعنی چند منٹ کے چلنے کے فاصلے پر ایک بہت بڑا نیشنل پارک ہے، جو بہت ہی مقبول ہے اور تمام برازیل ہی سے نہیں بلکہ باہر سے آنے والے سیاح بھی اس پارک میں آتے ہیں۔اس لحاظ سے یہ رقبہ خدا کے فضل سے بہت ہی موقع کا ہے۔کوئی پابندی نہیں ہے اس پر مسجد کی عمارت کی تعمیر پر کوئی روک نہیں، کوئی مزید اجازت لینے کی ضرورت نہیں ، مشن ہاؤس بنانے پر کوئی روک نہیں ہے۔اور ساتھ ہی دو کمرے کا ایک چھوٹا سا گھر ، جس میں کچن اور غسلخانہ وغیرہ سب شامل ہیں، یہ بھی بنا ہوا مل گیا ہے۔اس سے انشاء اللہ تعالیٰ ہمارے مبلغ کو وہاں ٹھہرنے میں آسانی ہو جائے گی۔317