تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 307
تحریک جدید - ایک الہی تحریک ارشادات فرموده دوران مجالس عرفان 1985ء دنیا کے لئے پیغام احمدیت تو امن وسلامتی کا مثر وہ جاں فزا ہے 22 جون ارشادات فرموده دوران مجالس عرفان 1985ء انبیاء علیہم السلام کی سیرت و سوانح پر مشتمل بچوں کے لئے کتب تیار کرنے کے بارہ میں سوال ہوا تو حضور نے فرمایا کہ ”جب ہلرز فیلڈ (یو۔کے ) میں احمد یہ سکول کے نصاب کے بارہ میں بات ہوئی تھی تو میں نے یہ کام ایک کمیٹی کے سپرد کیا تھا اور اس کمیٹی کو اس کام کے لئے ہدایات بھی دی تھیں اور وہ اس بارہ میں پیش رفت بھی کر رہے ہیں۔نیز ہدایت دی کہ ایسی کتب میں انبیاء کی تاریخ کے علاوہ ان کے قبعین پر مظالم کے واقعات ، اس وقت کے جغرافیائی حالات، وہاں اگر حکومتیں تھیں تو ان کے بارہ میں بھی ، اسی طرح انبیاء کے بارہ میں غیر احمدیوں کے عقائد کا بھی کسی حد تک ذکر ہو“۔حضور نے فرمایا:۔اس بارہ میں، میں خود بھی کچھ بیان کروں گا تا کہ بچوں کے لئے مفید ثابت ہو" نیز فرمایا:۔بچوں کو چھوٹی عمر میں جو کچھ سکھا دیا جائے ، وہ ان کی یادوں میں نقش رہتا ہے۔06 جولائی ،ٹلفورڈ 解 مطبوعه ضمیمہ ماہنامہ مصباح جولائی 1985 ء) سوال: یہودی اپنے مذہب اور اعتقادات میں بڑے پابند ہیں۔اگر ہم حضرت عیسی کو چھوڑ کر صرف حضرت مسیح موعود کی طرف ہی ان کو بلائیں تو ان کا احمدیت کی طرف آنا زیادہ آسان ہے؟ حضور نے فرمایا:۔کسی پیغمبر کو ہم نظر انداز نہیں کر سکتے کیونکہ اس سے خدا تعالیٰ کے انبیاء بھیجنے کا سارا نظام درھم برھم ہو جاتا ہے۔اگر وہ حضرت مسیح موعود کو مانیں گے تو محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر پہلے ایمان لائیں 307