تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 285
تحریک جدید- ایک الہی تحریک جلد ور حضرت بانی سلسلہ احمدیہ فرماتے ہیں:۔پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ سیرالیون تمہارا کام اب یہ ہونا چاہیے کہ دعاؤں اور استغفار اور عبادت الہی اور تزکیہ و تصفیہ نفس میں مشغول ہو جاؤ۔اس طرح اپنے تئیں مستحق بناؤ خدا تعالیٰ کی ان عنایات اور تو جہات کا ، جن کا اس نے وعدہ فرمایا ہے۔اگر چہ خدا تعالیٰ کے میرے ساتھ بڑے بڑے وعدے اور پیشگوئیاں ہیں، جن کی نسبت یقین ہے کہ وہ پوری ہوں گی۔( ملفوظات جلد دوم صفحه (212) پھر حضرت بانی سلسلہ فرماتے ہیں:۔تم خوش ہو اور خوشی سے اچھلو کہ خدا تمہارے ساتھ ہے۔اگر تم صدق اور ایمان پر قائم رہو گے تو فرشتے تمہیں تعلیم دیں گے اور آسمانی سکینت تم پر اترے گی اور روح القدس سے مدد دیئے جاؤ گے اور خدا ہر ایک قدم میں تمہارے ساتھ ہوگا اور کوئی تم پر غالب نہیں ہو سکے گا۔خدا کے فضل کی صبر سے انتظار کرو۔گالیاں سنو اور چپ رہو۔ماریں کھاؤ اور صبر کرو۔اور حتی المقدور بدی کے مقابلہ سے پر ہیز کرو۔تا آسمان پر تمہاری قبولیت لکھی جاوے۔یقین یا درکھو کہ جولوگ خدا سے ڈرتے ہیں اور دل ان کے خدا کے خوف سے پگھل جاتے ہیں، انہی کے ساتھ خدا ہوتا ہے اور وہ ان کے دشمنوں کا دشمن ہو جاتا ہے۔دنیا صادق کو نہیں دیکھتی پر خدا جو علیم وخبیر ہے، وہ صادق کو دیکھ لیتا ہے۔پس اپنے ہاتھ سے اس کو بچاتا ہے۔کیا وہ شخص ، جو سچے دل سے تم سے پیار کرتا ہے اور بچ بچ تمہارے لئے مرنے کو بھی تیار ہوتا ہے اور تمہارے منشاء کے موافق تمہاری اطاعت کرتا ہے اور تمہارے لئے سب کو چھوڑتا ہے، کیا تم اس پیار نہیں کرتے ؟ اور کیا تم اس کو سب سے عزیز نہیں سمجھتے ؟ پس جبکہ تم انسان ہو کر پیار کے بدلہ میں پیار کرتے ہو پھر کیونکر خدا نہیں کرے گا۔خدا خوب جانتا ہے کہ واقع اس کا وفادار دوست کون ہے؟ اور کون غدار اور دنیا کو مقدم رکھنے والا ہے؟ سو تم اگر ایسے وفادار ہو جاؤ گے تو تم میں اور تمہارے غیروں میں خدا کا ہاتھ ایک فرق قائم کر کے دکھلائے گا“۔(تذکرة الشهادتين، روحانی خزائن جلد 20 صفحه (68) | 285