تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 284
پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ سیرالیون تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم پیدا ہورہی ہے۔کثرت کے ساتھ سیرالیون کے مخلصین ، جو مجھے خطوط لکھ رہے ہیں، ان میں مرکز سلسلہ سے محبت اور تعلق کی روح صاف نظر آرہی ہے۔اور اس کے ساتھ ہی خدا تعالیٰ کے فضل بھی پہلے سے بہت بڑھ کر دکھائی دیتے ہیں۔نئے نئے داعی الی اللہ نئے ولولوں کے ساتھ ان خوش نصیبوں کے ساتھ داخل ہو رہے ہیں، جن کو خدا تعالیٰ نئی روحانی اولا د عطا فرما رہا ہے۔اور کامیابی کی نئی راہیں ان کے لئے کھول رہا ہے اور ترقی کی رفتار ایک دفعہ پھر تیز تر ہوتی چلی جارہی ہے۔پس آپ جو کہ اللہ کے دین کے انصار ہونے کا دعوی کرتے ہیں، آپ پر فرض ہے کہ اس پہلو سے جماعت کی صف اول ثابت ہوں۔☆ ☆ ☆ ہر وہ بات کریں ، جس سے آپ کی محبت بڑھے اور تعاون کی روح نشو و نما پاتی ہو۔ہر اس بات سے رک جائیں، جس سے کسی بھائی کے بارہ میں غلط نہی پیدا ہوتی ہو۔ہر وہ ذریعہ اختیار کریں، جس سے دلوں میں اللہ تعالیٰ کے قائم کردہ سلسلہ کے ساتھ محبت اور اطاعت کا جذبہ بڑھے اور آپ لوگ سمعنا و اطاعنا کی تصویر بن جائیں۔اپنی تمام تر طاقتیں دعوت الی اللہ کے اہم فریضہ پر صرف کر دیں۔آج آپ کو صرف عیسائیت ہی سے مقابلہ نہیں کرنا اور ہر مذہب پر اسلام کے غلبہ کو ہی ثابت نہیں کرنا بلکہ ان سازشوں کا بھی مقابلہ کرنا ہے، جو علمائے سوء کی طرف سے رونما ہورہی ہیں اور جن کی پشت پر اب بعض بڑی بڑی دنیا وی طاقتیں کام کر رہی ہیں۔ان کی پوری کوشش ہوگی کہ جب آپ اسلام کی دشمن طاقتوں سے نبرد آزما ہوں تو جہاں تک ممکن ہو، یہ آپ کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیں۔پس آپ کو ہر سمت میں خدا کے نام پر جہاد کے لئے تیار ہونا چاہیے۔اور اپنی ترقی کی رفتار کو اتنا بڑھا دینا چاہیے کہ آپ کے مخالف کلیتہ مایوس ہو جائیں اور اسلام کا غلبہ صبح صادق کی طرح جلد تر سارے سیرالیون کو اپنی نورانی لپیٹ میں لے لے۔کامیاب مبلغ کے لئے ضروری ہے کہ دعا گو ہو اور اللہ تعالیٰ سے تعلق بڑھانے والا ہو۔ورنہ اس کے قول میں کوئی برکت نہیں پڑتی۔اس لئے اپنے نفس کی تربیت کی طرف بھی توجہ کریں اور تعلق باللہ بڑھائیں۔اللہ تعالیٰ کے ساتھ محبت کا رشتہ باندھیں اور دعاؤں اور حوصلے کے ساتھ کام لیتے ہوئے اور اللہ تعالی پر توکل رکھتے ہوئے آگے بڑھتے چلے جائیں۔284