تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 283
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد هفتم پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ سیرالیون پس آپ کو ہر سمت میں خدا کے نام پر جہاد کے لئے تیار ہونا چاہیے پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ سیرالیون منعقدہ 29 نومبر 1985ء پیارے انصار بھائیو! الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم السلام عليكم ورحمة الله وبركاته ین کر خوشی ہوئی کہ مجلس انصار اللہ سیر الیون کا تیسر اسالانہ اجتماع منعقد ہو رہا ہے۔اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو بہت ہی برکتوں سے معمور کرے اور جماعت کی اخلاقی ، روحانی تعلیمی اور تربیتی نشو ونما کا موجب بنائے۔میرے پیارے انصار! سیرالیون وہ مقام ہے، جس کو عیسائیت نے تمام افریقہ کو فتح کرنے کے لئے بطور مرکز کے چنا تھا۔اور اس سرزمین سے بہت امیدیں وابستہ کی تھیں۔اور پھر یہی وہ مقام ہے، جس کے بارہ میں عیسائیوں نے تسلیم کیا کہ یہاں احمدیت نے بڑی مضبوطی کے ساتھ قدم جمائے ہیں۔اور عیسائیت کے لئے سب سے بڑی روک ثابت ہوئی ہے، جس نے عیسائیت کے آگے بند باندھ دیا ہے۔لیکن افسوس ہے کہ پہلے جس رفتار کے ساتھ جماعت نے ترقی کی تھی ، وہ رفتار اس شان کے ساتھ قائم نہیں رہی۔اور درمیان میں ایک عرصہ جمود اور خلا کا ایک ایسا منظر پیدا کر رہا ہے کہ جس طرح ایک خوبصورت اور دکش سبزہ زار سے سڑک اچانک کسی ویران جگہ میں داخل ہو جائے۔میں نے غور کیا اور سمجھتا ہوں کہ اس غفلت کے دور میں جس میں جماعت کی ترقی کی رفتار ر کی ہے، سب سے بڑی ذمہ داری آپس کے اختلاف کی ہے۔خصوصاً جب مرکزی نمائندوں اور خلیفہ وقت کے نمائندوں کی کامل اطاعت اور محبت میں فرق پڑا اور بعض عناصر نے کئی پہلوؤں سے عدم تعاون کا مظاہرہ کیا تو یہ جماعت بہت سی برکتوں اور فضلوں سے محروم رہ گئی۔الحمد للہ کہ بفضلہ تعالیٰ جماعت اب ایک نئے موڑ میں داخل ہو گئی ہے۔جو اس درمیانی عرصہ کی تلخی کو مٹانے والا اور نئی شاہراہوں اور دکشیوں کے پیغام لے کر آیا ہے۔اور ایک نئی تازگی جماعت میں 283