تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 213 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 213

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد خطبہ جمعہ فرمودہ 104اکتوبر 1985ء نو آبادیات ہیں، جن پر اٹلی کی تہذیب کا، اٹلی کی زبان کا بڑا گہرا اثر ہے۔اور دوسرے یہ کہ اٹالین قوم میں یہ ت ہے کہ بعض ملکوں میں چینیوں کی طرح اپنی نو آبادیاں کی بنا کر رہتے ہیں۔اور بڑی بڑی ان کی Colonies ہیں امریکہ میں۔اور بعض غیر قوموں اور غیر علاقوں میں بھی ان کے بہت زبر دست اثرات ہیں۔اس لئے اٹالین قوم میں اسلام کا داخل ہونا، اسلام کے لئے اور بھی بہت سی فتوحات کے دروازے کھولے گا۔یورپ کی بہت اہم قوم ہے، جسے اب تک ہم پیغام صحیح معنوں میں نہیں پہنچا سکے۔تو اس کے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ جماعت کو احسن رنگ میں اسلام کی چہرہ نمائی کی توفیق بخشے اور جلد از جلد اس قوم کے دل اسلام کے لئے پھیرے۔ایک اور اہمیت اس کو یہ ہے کہ یہ تثلیث کا گڑھ ہے اور پوپ کا مرکز ہے۔اور صلیب تو ڑنا اگر اس طرح ہو کہ مرکز کو چھوڑ کر ارد گر د صلیب ٹوٹنی شروع ہو جائے اور مرکز کی صلیب قائم رہے تو یہ پیش گوئی صحیح معنوں میں پوری نہیں ہوتی۔اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اس پیشگوئی کو صحیح معنوں میں پوری طرح اس زمانے میں ثابت کرنے کے لئے ہمارے لئے ضروری ہے کہ اٹلی میں صلیب کو توڑا جائے۔اگر اٹلی میں صلیب ٹوٹ جائے تو ساری دنیا میں صلیب ٹوٹ جاتی ہے۔کیونکہ یہ پوپ کی جگہ ہے، ان کے روحانی خلیفہ کی جگہ ہے اور یہاں سے ساری دنیا میں ان کے مبلغین جاتے ہیں اور شرک کا فساد پھیلاتے ہیں۔یہاں سب سے زیادہ ضرورت تھی ، جہاں اب تک ہمارا مرکز نہیں تھا۔اس لئے بھی مجھے اس کی خاص طور پر ایک تڑپ تھی کہ یہاں جلد سے جلد مشن کھولنا چاہئے۔چنانچہ وہاں جب سوالات ہوئے تو ان میں سے ایک سوال یہ بھی تھا کہ آپ یہاں کیا کرنے آئے ہیں اور کیا کریں گے؟ اس پر میں نے ان کو جواب دیا کہ آپ یہ کیا با تیں کر رہے ہیں، آپ کو یہ حق ہے کہ لاکھوں مشن آپ نے ساری دنیا میں کھولے ہوئے ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ آپ کے ساتھ ساری دنیا میں حسن سلوک ہو اور یہاں ایک اسلام کا مشن آپ سے برداشت نہیں ہورہا اور آپ کی بھنویں اوپر چڑھ گئیں ہیں کہ آپ یہاں کیا کریں گے؟ چنانچہ اس جواب کا کافی اثر پڑا چہروں پر اور کچھ چہروں پر ملامت کے آثار بھی نظر آتے دیکھے۔اور ایک موقع پر جب ہم اکٹھے بعد میں چائے پی رہے تھے تو جو میرے مترجم تھے، وہ ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کے وہاں مشن کی سیکرٹری ہیں ، ان کے میاں ہیں۔وہ قرآن کریم کے ترجمہ کی نظر ثانی بھی کر رہے ہیں، بڑے قابل آدمی ہیں۔وہ مہمانوں کے ایک گروہ کے سامنے اٹالین میں بڑی زبردست تقریر کر رہے تھے ، ان کے اوپر خاص جوش تھا۔تو بعد میں، میں نے پتہ کیا تو یہ کہہ رہے تھے ان کو کہ دیکھو کیسے ہم شرمندہ ہوئے ہیں۔ساری دنیا میں تم لوگ اپنی تبلیغ کر رہے ہو اور ایک 213