تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 212 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 212

خطبہ جمعہ فرمودہ 04 اکتوبر 1985ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم ان کی نگرانی میں وہاں آتے ہیں اور تربیت حاصل کرتے ہیں۔اور اٹلی کے سائینٹسٹ بھی بڑا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔تو اس لئے بھی ان کا خصوصیت کے ساتھ دوہرا تعلق ہے۔بہر حال ڈاکٹر صاحب کی اس تقریب میں شمولیت اور ان کی طرف سے دعوت کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے بڑا فضل کیا۔جتنی ہمیں توقع تھی، اس سے زیادہ معززین تشریف لائے۔حالانکہ احمد بیت کا ان کو کوئی تعارف نہیں تھا۔بہر حال تقریب کا آغا ز تو ڈاکٹر صاحب کے تعارف سے ہوا لیکن جب سوال و جواب کا وقت دیا گیا تو پھر براہ راست اسلام میں ان کی دلچسپی قائم ہوگئی یعنی رخ بدل گیا۔آغاز تو ہوا ہے ڈاکٹر صاحب کی شخصیت میں دلچسپی سے اور جب سوال وجواب شروع ہوئے تو وہ شخصیت ایک طرف ہوگئی اور اسلام کی شخصیت اور اسلام کا حسن اور اسلام کا وقار اور اسلام کی عظمت یہ ان کے سامنے آگئیں۔اور پھر بڑی دلچسپ مجلس سوال و جواب کی لگی۔اور جو پریس تھا، اس نے بھی بڑی دلچسپی لی۔ریڈیو اور ٹیلی وین پہلے ہی خبریں دے رہے تھے اور اس وقت بھی ٹیلی ویژن کے نمائندے آئے ہوئے تھے، جنہوں نے پروگرام کو Televise کیا۔تو خدا تعالیٰ کے فضل سے وہاں احمدیت کے تعارف کا آغاز بہت اچھا ہوا ہے۔اور زمین کا تو ابھی ہم نے طے نہیں کی، وہ ابھی سودا ہورہا ہے۔لیکن اس تقریب کے بہانے احمدیت کا وہاں ایسا شاندار تعارف ہو گیا کہ ہم اسلام کو کیا سمجھتے ہیں۔وہ اسلام، جس پہ ہم عاشق ہیں، وہ یہ ہے۔اور ہمیں اس سے غرض کوئی نہیں کہ خمینی کا اسلام کیا ہے یاکسی اور کا اسلام کیا ہے؟ ہم تو قرآن کے اسلام کو جانتے ہیں اور محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسلام کو جانتے ہیں۔اس اسلام پر تمہیں کوئی اعتراض ہے تو پیش کرو، ہم جواب دیں گے۔یہ اس تقریب کا مضمون تھا اور بعض اعتراض ہوئے بھی اور بعض سوالات ہوئے اور عمومی ناواقفیت کی وجہ سے ایسے سوال بھی ہوئے، جن سے صاف پتہ چلتا تھا کہ کسی بیچارے کو اسلام کا پتہ ہی کچھ نہیں کہ کیا چیز ہے؟ بہر حال ان کو آخر پر میں نے یہ بتایا کہ اگر آپ کو واقعی دلچسپی ہے تو چلتے پھرتے تو ان اہم امور کے جواب نہیں دئے جاسکتے۔آپ ہمیں یہاں مرکز بنانے دیں۔پھر انشاء اللہ دوستیاں ہوں گی ، تعلقات بڑھیں گے، پھر مجلسیں لگا کریں گی۔لیکن اگر آپ نے مرکز ہی نہ بنانے دیا تو مسافر سے سوال کریں پلیٹ فارم پر اس کا تو کوئی مزہ نہیں ہے، پہلے یہاں جمنے تو دیں۔بہر حال ان لوگوں نے اچھا اثر لیا اور خوشی کے ماحول میں یہ تقریب ختم ہوئی۔اس کے لئے بھی میں جماعت کو دعا کی تحریک کرنا چاہتا ہوں کہ اٹلی چونکہ بڑا عظیم ملک ہے اور بڑی دور دور تک دنیا میں اس کے اثرات ہیں۔اٹلی کی دو طرح کی اہمیتیں ہیں۔ایک تو اس کی بعض 212