تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 211 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 211

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہی۔خطبہ جمعہ فرمودہ 104اکتوبر 1985ء ہیں، وہاں نہیں ہیں۔دکاندار لین دین میں صاف ہیں، چوری شاذ کے طور پر ہے وہاں ورنہ جنوب میں تو بہت زیادہ چوری ہوتی ہے۔عام فراڈ نہیں کرتے ، اچھی خصلتوں کے مالک لوگ ہیں۔بہت مذہبی ہیں۔اس خیال سے جو ہم نے آخری وفد بھجوایا تو اس نے وہاں ایک جگہ تلاش کی۔ہمارے وکیل التبشیر مکرم منصور احمد خاں ، جو آج کل میرے ساتھ سفر پر ہیں، ان کو اللہ تعالیٰ نے ایک ایسا تعلق بنوادیا، جس کے نتیجہ میں ایک ایسی جگہ ملی ہے، جو ورونا سے تقریباً 15 کلومیٹر شمال میں واقع ہے اور اونچی پہاڑی پر ہے اور جو بڑی بڑی سڑکوں سے صاف نظر آتی ہے۔جس طرح یہاں چین کا مشن ہے۔اس کے علاوہ وہاں ایک سفید رنگ کی بہت وسیع عمارت پہلے سے بنی ہوئی ہے۔اور اس عمارت کی طرز بھی مشرقی طرز ہے یعنی ذرا معمولی سی تبدیلی کی جائے تو وہ مسجد بن جائے گی۔اس کے گنبد اس کی طرز تعمیر مغربی عمارت کی نہیں ہے بلکہ مشرقی عمارت کی ہے۔ایک وسیع ہال ہے، جس میں دو اڑھائی سو آدمی نماز پڑھ سکتا ہے اور رخ بھی تقریبا قبلہ کی طرف ہے۔معمولی تبدیلی سے اس کو مسجد میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔مبلغ کے لئے رہائش کی جگہ ہے۔اور چارا پکڑ زمین اتنے بڑے شہر کے قریب ایک بہت اجنبی بات ہے۔اور صرف یہی نہیں بلکہ اس زمین پر ایک وسیع عمارت کا نقشہ اصولاً منظور شدہ ہے۔تفصیلات اس کی ابھی طے نہیں ہوئیں لیکن حکومت نے اجازت دے رکھی ہے کہ یہاں اگر دو سو آدمیوں کی رہائش کے لئے کوئی ہوٹل کھولنا چاہیے یا کوئی بڑی عمارت بنانا چاہے تو اس کی بھی اجازت ہے۔تو اس قسم کے بہت سے اس کے جاذب نظر پہلو تھے، جن کی وجہ سے مجھے دلچسپی پیدا ہوئی ، میں نے کہا کہ ہاں میں ضرور موقع پر جا کر دیکھوں گا۔چنانچہ وہاں جب ہم گئے ، چونکہ احمدیت اٹلی میں متعارف نہیں ہے، اس لئے پہلے سے ہم نے نمائندے بھیج کر سوئٹزر لینڈ سے شیخ ناصر احمد صاحب کو بھیجوا کر ایک تقریب کا انتظام کروارکھا تھا۔اور ڈاکٹر عبد السلام صاحب چونکہ Trieste میں ہوتے ہیں، ان کی خواہش تھی کہ وہ بھی شامل ہوں اور ان کی طرف سے وہ دعوت دی جائے۔چنانچہ ڈاکٹر عبدالسلام کی طرف سے وہاں کے علاقے کے معززین کو دعوت دی گئی اور پریس کو دعوت دی گئی۔ایک تو ڈاکٹر صاحب نوبل پرائز یافتہ ہیں، نوبل پرائز کے حامل ہیں، اس کے نتیجہ میں اٹلی میں ان کی خاص طور پر عزت ہے۔کیونکہ اٹلی میں ہر نوبل پرائز پانے والے کو غیر معمولی عزت سے دیکھا جاتا ہے۔ویسے ساری دنیا میں دیکھا جاتا ہے لیکن یورپ میں اٹلی کو یہ خصوصیت حاصل ہے کہ نوبل پرائز کی بڑی عزت ہے۔اور دوسرے ڈاکٹر صاحب نے اٹلی کی بڑی خدمت کی ہے۔Trieste میں اپنا تحقیقاتی مرکز قائم کر کے اور ساری دنیا کے سائینٹسٹ (scientist) 211