تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 192
خطبہ جمعہ فرمودہ 27 ستمبر 1985ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم فرینکفرٹ کی پہلی مسجد کے مقابل پر بہت زیادہ ہے۔اسی طرح مستورات کے لئے بھی وہاں جگہ موجود ہے۔پہلے سے ہی غسل خانوں وغیرہ کا انتظام تھا اور اسے اور بھی بہتر کر دیا گیا ہے۔ایک مبلغ کی رہائش کی جگہ بھی بنی بنائی مل گئی تھی مگر اس وقت اس کی حالت خراب تھی۔خدام نے بڑی محنت کی ہے اور بہت کم خرچ پر اسے نہایت اعلیٰ حالت میں تبدیل کر دیا ہے۔اسی طرح گیسٹ اور بیرونی جالی وغیرہ کے اوپر خدام نے بڑی محنت کی ہے اور حیرت انگیز طور پر جماعت کے پیسے بچائے ہیں۔مثلاً وہ گیٹ ، جس کے لئے با قاعدہ بنانے والے چھ ہزار مارک طلب کر رہے تھے، ہمارے احمدی نوجوانوں نے بارہ سو میں سامان خرید کر مکمل کر دیا ہے۔اور بہت خوبصورت گیٹ بنایا ہے۔اسی طرح بیرونی دیوار کے لئے جالی تلاش کر کے حاصل کر لی۔اور اللہ تعالیٰ کا فضل ایسا ہوا کہ وہ جالی پھینکنے کے لئے لے جائی جارہی تھی ، حالانکہ نہایت ہی عمدہ حالت میں تھی۔اور چونکہ گورنمنٹ کے حکومت کے بعض دفاعی محکموں کے معیار اتنے بلند ہیں کہ بیرونی دیوار کی جالی کی معمولی سی بھی حالت خراب ہو تو اسے پھینکوا دیتے ہیں۔ایک احمدی دوست کو پتہ چلا تو انہوں نے کہا: ہمیں چاہئے ، اس کی ضرورت ہے۔تو انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت ہے تو ہم نے پھینکنی ہی ہے، ہم آپ کے گھر آپ کے ساتھ چھوڑ آئیں گے۔چنانچہ ان کے ٹرک جالیاں لاد کے تین ٹرک بھر کے وہاں پہنچ گئے اور بجائے پھینکنے وہ نہایت ہی عمدہ استعمال میں آگئی۔بازار سے کافی خرچ کرنے کے بعد قیمتا جونئی جالی ملتی ہے، اس سے وہ بہت بہتر حالت میں ہے اور بہت مضبوط اور موٹی بنی ہوئی ہے۔بہر حال اس جگہ پر وہاں کی جماعت نے ، خدام نے بھی اور انصار نے بھی اور لجنات نے بھی بہت محنت کی ہے۔پہلی دفعہ جب میں نے دیکھی تھی تو اس کے مقابل پر اس کی بالکل کایا پلٹ دی ہے۔ہر جگہ جماعت احمد یہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جو جگہیں حاصل کرتی ہے، اپنی خدمت کی رو سے، ایثار کے جذبے کے ساتھ اس کے اندر نئے رنگ بھر دیتی ہے، نئی شکلیں بنادیتی ہے۔اور یہ بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک معجزہ ہے۔اس دور میں جماعت احمد یہ دنیا سے الگ تھلگ اپنے اوقات کے مصرف خدمت دین کے لئے وقف کر رہی ہے۔اور انگلستان میں بھی یہی ہوا تھا۔جب اسلام آباد خریدا گیا ہے، اس کی حالت اس وقت کچھ اور تھی۔جب ہم نے اس کو آاد کیا تو پہچانا نہیں جاتا تھا۔اردگرد کے لوگ حیرت سے دیکھنے آیا کرتے تھے کہ یہ وہی جگہ ہے، جو کچھ عرصہ، چند مہینے پہلے تم لوگوں نے لی تھی۔تو بہر حال خدا کا بہت بڑا احسان ہوا، بہت اچھی جگہ مل گئی اور وہاں افتتاح بھی بہت ہی عمدہ ہوا۔کثرت سے مہمان معززین تشریف لائے ہوئے تھے اور ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے نمائندے بھی آئے ہوئے تھے۔اسی شام کو ریڈیو پر بھی خبریں آئیں، ٹیلی ویژن پر بھی دکھایا گیا اور اخبارات کے نمائندگان 192