تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 191 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 191

تحریک جدید- ایک البی تحریک خطبه جمعه فرموده 27 ستمبر 1985ء جماعت احمدیہ کو بطور خاص آج کل غیر معمولی تبلیغ کی طرف توجہ کرنی چاہئے۔خطبہ جمعہ فرمودہ 27 ستمبر 1985ء تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:۔گذشته خطبہ جمعہ جو میں نے ہیمبرگ میں دیا تھا، اس میں یہ ذکر کر رہا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جماعت کا رعب وسعت پذیر ہے۔اور ہم ایک ایسے دور میں سے گزر رہے ہیں، جس میں بطور خاص اللہ تعالیٰ کے اس وعدے کو بڑی شان سے پورا ہوتے دیکھ رہے ہیں کہ هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ کہ اے اللہ کی زمین میں بسنے والو! میری زمین ہمیشہ وسعت پذیر رہی ہے۔ہمیشہ وسعت پذیر رہے گی اور کوئی نہیں ، جو اس زمین کو تنگ کر سکے۔یہ مفہوم ہے اس آیت کا ، جسے ہم ایک عظیم شان کے ساتھ اس دور میں بطور خاص پورا ہوتے دیکھ رہے ہیں۔اس خطبہ سے قبل جو دورہ یورپ کے تأثرات تھے، ان کا مختصر ذکر میں نے اس خطبے میں کیا تھا۔آج کے خطبے میں اس کے بعد کے سفر کے چند حالات بیان کرتا ہوں تا کہ احباب جماعت کے دل حمد و شکر سے لبریز ہوں اور ان کا شکر پہلے سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کے احسانات کو کھینچنے کا موجب بنے۔ہیمبرگ کے بعد دوسرا پڑاؤ فرینکفرٹ میں اس مقام پر تھا، جو خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ایک نئی جگہ فرینکفرٹ مسجد کے قریب ہی ہمیں عطا ہوئی ہے، اس جگہ کا نام ناصر باغ رکھا گیا ہے۔اس کا رقبہ ساڑھے چھ ایکڑ ہے اور بہت ہی خوبصورت علاقے میں واقع ہے۔اردگرد چونکہ جنگلات ہیں اور سیر گاہیں ہیں اور پرندے پالنے کی خوبصورت جگہیں ہیں، اس لئے اس جگہ یہ خطرہ کوئی نہیں کہ ہمسایوں کو کوئی اعتراض ہو کہ لوگ کثرت سے آتے ہیں اور ان کے آرام میں مخل ہوتے ہیں۔پورے جوش کے ساتھ ، پورے زور کے ساتھ نعرہ ہائے تکبیر بلند ہوتے رہے اور قطعاً اس بات کا کوئی احتمال نہیں تھا کہ ہمسایوں کو اس پر کسی قسم کا اعتراض ہو۔وہاں ایک بنی بنائی عمارت بھی ساتھ ہی مل گئی۔جس کو خدام نے بڑی محنت کے ساتھ اور بڑے ولولے کے ساتھ بہت اچھی حالت میں ایسی شکل میں بنا دیا کہ ایک حصہ اس کا خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ایک وسیع مسجد کے طور پر استعمال ہونے لگا ہے۔اور یہ مسجد کا رقبہ، جونئی جگہ ملی ہے، یہ 191