تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 190
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ تنزانیہ تحریک جدید - ایک الہی تحریک ساتھ اس سے تعلق پیدا کرنا اور کچی برکات اس سے پانا۔پس اس قدر دولت پاکر سخت ظلم ہے کہ میں بنی نوع کو اس سے محروم رکھوں۔اور وہ بھوکے مریں اور میں عیش کروں۔یہ مجھ سے ہر گز نہیں ہوگا۔میرا دل ان کے فقر و فاقہ کو دیکھ کر کباب ہو جاتا ہے۔ان کی تاریکی اور تنگ گزرانی پر میری جان گھٹتی جاتی ہے۔میں چاہتا ہوں کہ آسمانی مال سے ان کے گھر بھر جائیں اور سچائی اور یقین کے جو اہران کو اتنے ملیں کہ ان کے دامن استعداد پر ہو جائیں“۔اربعین نمبر 1 صفحہ 3, 2 روحانی خزائن 17 صفحہ 344,345) پس اے مسیح محمدی کے غلامو! اگر تم خدا تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنا چاہتے ہو تو اس کی عظمت اپنے دلوں میں بٹھاؤ۔محبت الہی کی لو تیز تر کرو اور دعوت الی اللہ کے عظیم الشان جہاد میں شامل ہو کر اس کی تو حید کو قائم کرنے کے لئے اپنی پوری طاقت سے کوشش کرو۔دنیا اپنے اسباب اور عزیزوں پر اسے مقدم نہیں رکھتی مگر تم اسے مقدم رکھو تا آسمان پر اس کی جماعت میں لکھے جاؤ۔سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔تمہیں خوشخبری ہو کہ قرب پانے کا میدان خالی ہے۔ہر ایک قوم دنیا سے پیار کر رہی ہے۔اور وہ بات، جس سے خدا راضی ہو، اس کی طرف دنیا کو توجہ نہیں۔وہ لوگ، جو پورے زور سے اس دروازہ میں داخل ہونا چاہتے ہیں، ان کے لئے موقع ہے کہ اپنے جو ہر دکھا ئیں اور خدا سے خاص انعام پاویں۔(رساله الوصیت صفحه 11, 10 روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 308,309) والسلام 190 خاکسار مرزا طاہر احمد خليفة المسيم الرابع ( مطبوعہ ہفت روزہ النصر 7 فروری 1986ء وضمیمہ ماہنامہ انصار اللہ تمبر 1985ء)