تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 179
تحریک جدید - ایک الہی تحریک خلاصہ خطاب فرمودہ 22 ستمبر 1985ء جماعت احمد یہ اس خالص دین حق پر یقین رکھتی ہے، جس میں جبر کی گنجائش نہیں خطاب فرمودہ 22 ستمبر 1985ء گروس گیراؤ کے قصبہ میں جماعت احمدیہ مغربی جرمنی کے نئے خرید کردہ مرکز ناصر باغ کے افتتاح کے موقع پر حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ نے انگریزی زبان میں خطاب فرمایا۔جس کا ساتھ ساتھ جرمن میں رواں ترجمہ پیش کیا گیا۔حضور نے اپنے خطاب میں فرمایا:۔د نے تعلق نہیں میں سب سے پہلے خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں، جس نے آج ہمیں اس تقریب کے لیے موقع عطا فرمایا ہے۔اس کے ساتھ ان دوستوں کا بھی شکر یہ ادا کرتا ہوں ، جو ہماری جماعت سے تو رکھتے اور یہاں وقت نکال کر تشریف لائے ہیں۔حضور نے فرمایا:۔" ہم نے اس جگہ کو اس لیے خریدا ہے کہ ہمارا فرینکفرٹ کا خانہ خدا چھوٹا ہو گیا ہے۔ہمارے ہمسائے اگر چہ اچھے لوگ ہیں لیکن پھر بھی انہیں بعض دفعہ ہماری وجہ سے تکلیف ہوتی ہے۔اس لیے یہ بڑی جگہ لے لی گئی ہے تا کہ ہمارے جلسے اور دوسری مذہبی تقریبات یہاں منائی جاسکیں“۔حضور نے مزید فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے ہر چیز خوبصورت تخلیق فرمائی ہے۔پھر کیا وجہ ہے کہ انسان بعض اوقات خوبصورت نظر نہیں آتا؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ جب انسان اچھائی کا راستہ اختیار کرتا ہے تو خوبصورت نظر آتا ہے، جب برائی کے راستے پر چلتا ہے تو خوبصورتی کھو دیتا ہے۔اچھائی اور برائی کے دونوں راستے انسان کو دکھائے گئے ہیں۔اچھائی کا راستہ اختیار کر کے وہ خدا کے قریب ہوتا ہے اور خوبصورت نظر آتا ہے۔اور برائی کا راستہ اسے خدا سے دور اور بد زیب بنا دیتا ہے۔56 (مطبوعہ ضمیمہ ماہنامہ انصار اللہ دسمبر 1985ء) فرمایا:۔” جماعت احمد یہ آج سے 1400 سال قبل اللہ تعالیٰ کے نازل کردہ اس خالص دین حق پر یقین رکھتی ہے، جس میں جبر اور نا انصافی کی کوئی گنجائش نہیں۔احمدیت اس حقیقی دین ہی کی تصویر ہے۔اسی لئے وہ امن کی علمبردار ہے۔اور دنیا میں امن اور اشتی اور باہمی رواداری اور اخوت کے قیام کے لئے جدو جہد کر رہی ہے۔مطبوعہ ضمیمہ ماہنامہ تحریک جدید ستمبر 1985ء) 179