تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 147 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 147

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد پیغام بر موقع تربیتی کلاس جماعت احمد یہ مقبوضہ کشمیر خزائن آپ کو اللہ کی طرف سے عطا ہوئے ، انہیں دوسروں تک پہنچانے میں آپ غیر معمولی جوش و جذبہ رکھتے تھے۔چنانچہ خود آپ ہی کے الفاظ میں حسب ذیل عبارت ہمیں ہمیشہ پیش نظر رکھنی چاہیے۔آپ فرماتے ہیں:۔۔۔۔میری ہمدردی کے جوش کا اصل محرک یہ ہے کہ میں نے ایک سونے کی کان نکالی ہے اور مجھے جواہرات کے معدن پر اطلاع ہوئی ہے اور مجھے خوش قسمتی سے ایک چمکتا ہوا اور ایک بے بہا ہیرا اس کان سے ملا ہے اور اس کی اس قدر قیمت ہے کہ اگر میں اپنے ان تمام بنی نوع بھائیوں میں وہ قیمت تقسیم کروں تو سب کے سب اس شخص سے زیادہ دولت مند ہو جائیں گے، جس کے پاس آج دنیا میں سب سے بڑھ کر سونا چاندی ہے۔وہ ہیرا کیا ہے؟ سچا خدا۔اور اس کو حاصل کرنا یہ ہے کہ اس کو پہنچانا اور سچا ایمان اس پر لانا اور سچی محبت کے ساتھ اس سے تعلق پیدا کرنا اور کچی برکات اس سے پانا۔پس اس قدر دولت پا کر سخت ظلم ہے کہ میں بنی نوع کو اس سے محروم رکھوں۔اور وہ بھوکے مریں اور میں عیش کروں۔نہ مجھ سے ہرگز نہیں ہوگا۔میرا دل ان کے فقر وفاقہ کو دیکھ کر کباب ہو جاتا ہے، ان کی تاریکی اور تنگ گزرانی پر میری جان گھٹتی جاتی ہے۔میں چاہتا ہوں کہ آسمانی مال سے ان کے گھر بھر جائیں اور سچائی اور یقین کے جواہر ان کو اتنے میں کہ ان کے دامن استعداد پر ہو جائیں“۔اربعین نمبر 1 صفحہ 2۔3 روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 344,345) پس اے عزیز بھائیو! اولاً خود اس قیمتی ہیرے سے تعلق پیدا کرو، ان جواہرات سے اپنے گھر بھرو اور پھر دنیا کی غربت اور روحانی فقر و فاقہ کو مٹانے کے لئے تبلیغ کرو تبلیغ کرو تبلیغ کرو۔خدا تعالیٰ آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔اپنی محبت اور پیار کی دولت سے آپ سب کو مالا مال کرے۔اور روحانی مردوں کو آپ کے ذریعہ دائمی زندگی سے ہم کنار کرے۔آمین۔میری طرف سے جملہ احباب جماعت مردوزن اور بچوں اور بچیوں کو محبت بھر اسلام پہنچا دیں۔جزاکم اللہ تعالیٰ۔والسلام مرزا طاہر احمد خليفة المسيح الرابع ( مطبوعہ ہفت روزہ النصر 31 جنوری 1986ء وضمیمہ ماہنامہ انصار الله تمبر 1985ء) 147