تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 135 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 135

تحریک جدید - ایک الہی تحریک حضور نے فرمایا:۔خلاصه خطاب فرمودہ 25 اگست 1985ء و تبلیغ کے لئے تیسرا ہتھیار علم ہے۔صرف اپنے مذہب کا علم ہی کافی نہیں بلکہ دوسرے کے مذہب کا اور مذہب کے علاوہ لا مذ ہب تحریکوں مثلا کمیونزم وغیرہ کا علم بھی ضروری ہے۔فرمایا:۔و علم حاصل کرنے کے دو طریقے ہیں:۔ایک مطالعہ اور تحقیق وغیرہ۔اور دوسرے عملاً میدان کارزار میں کودنا اور تجربہ کرنا وغیرہ۔حضور نے فرمایا کہ علم کے حصول کے لئے کئی چیزوں کی ضرورت پڑتی ہے۔اور پھر بھی انسان صرف اپنے مذہب کا مطالعہ بھی مکمل نہیں کر سکتا۔اور یہ بہت مشکل ہے کہ ایک شخص اپنے مذہب کا بھی پورا علم رکھتا ہو اور دوسرے مذہب کا بھی۔لیکن اس زمانہ میں یہ مشکل اس طرح حل کر دی گئی ہے کہ عام طور پر لوگ مذہب سے دور ہیں۔وہ خواہ مذہبی ہوں یاد ہر یہ، مذہب کا مطالعہ بہت کم رکھتے ہیں۔اس لیے آپ کو بات آسان ہو جاتی ہے“۔اس کے بعد حضور نے بیرونی جماعتوں میں سے جرمنی کے خدام کے جذ بہ تبلیغ کو سراہا اور ان کی مزید حوصلہ افزائی فرمائی اور بہت تبلیغ کرنے کی تلقین فرمائی۔نیز فرمایا:۔جر منی والے بعض خط لکھتے ہیں کہ ہم تبلیغ میں بہت زور ماررہے ہیں مگر کامیابی نہیں ہوتی۔فرمایا:۔6 f ایسے موقع پر آپ کے لئے علم نہیں بلکہ صرف دو ہتھیار باقی رہ جاتے ہیں، دعا اور تعلق باللہ۔پس خدا والے نہیں تو آپ کے اندر ایک کشش ہوگی اور دوسرا آپ کے اندر اپنے لئے ایک محبت محسوس کرے گا۔اور یہی فرق ہے، مولویت میں اور اللہ والے میں۔مولویت معاشرے کو دھکے دیتی ہے، ایک دوسرے کے خلاف نفرت اور تکفیر کی تعلیم دیتی ہے اور اس پر تسلی نہ ہو تو قتل پر ترغیب دیتی ہے۔مگر اللہ والے معاشرے کو اپنی طرف کھنچتے ہیں اور یہی کشش تھی ، جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اندر موجود تھی کہ دشمن بھی آپ کی طرف مائل ہوتا چلا جاتا تھا۔پس اللہ تعالیٰ ہمیں طاقت عطا فرمائے اور حوصلہ اور موقع دے اور ہم ہر وقت اس کو یاد کرنے والے ہوں“۔مطبوعہ ہفت روزہ النصر 23 اگست 1985ء وضمیمہ ماہنامہ انصار اللہ ستمبر 1985ء) 135