تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 133 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 133

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ہفتم خلاصہ خطاب فرمودہ 25 اگست 1985ء دعوت الی اللہ کے تین ہتھیار ، دعا تعلق باللہ اور علم خطاب فرمودہ 25 اگست 1985ء بر موقع یورپین اجتماع خدام الاحمدیہ برطانیہ تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور رحمہ اللہ نے فرمایا:۔اس موقع پر یہ مشکل ہے کہ کس زبان میں آپ کو مخاطب کروں۔کیونکہ جرمنی سے آئے ہوئے اکثر خدام ایسے ہیں، جو انگریزی بالکل نہیں سمجھتے۔اور برطانیہ کے بعض خدام ایسے ہیں، جوار دو بالکل نہیں سمجھتے۔اور اصول یہ ہے کہ جہاں ایسی تقریب ہو، وہاں کی لوکل زبان میں سامعین کو مخاطب کیا جائے۔ہمارے رسمی اور مستقل قسم کے جلسوں اور پروگراموں میں یہی اصول ہے۔لیکن بعض اوقات عالمی تقاضوں کے پیش نظر ایک اور اصول کے تحت پہلے اصول کو نظر انداز بھی کیا گیا ہے۔خطبہ جمعہ بھی اس لئے اردو میں دیتا ہوں کہ یہ تمام دنیا کے احمدیوں کا حق ہے۔جن کی اکثریت تا حال اردو بولنے اور سمجھنے والی ہے۔لیکن یہ اجتماع چونکہ برطانیہ کا ہے، اس لئے آج کا خطاب انگریزی میں کروں گا۔مگر اردو بھی ضروری ہے کیونکہ خصوصاً پاکستان کا اردو دان طبقہ اردو خطابات کا متمنی رہتا ہے۔نیز حضور نے فرمایا:۔" آج اردو میں ساتھ ساتھ ترجمہ کرنے کا بندوبست نہیں، لہذا جو بات میں انگریزی میں کہوں گا، اس کو ساتھ ہی اردو میں بھی بیان کر دوں گا۔اس اصولی امر کے بعد حضور نے اجتماع کی غیر معمولی کامیابی پر خدا تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور انتظامات میں حصہ لینے والے دوستوں کے لئے دعا کی اور فرمایا:۔ہر احمدی اور خصوصا نو جوانوں پر اس زمانہ میں سب سے بڑا جہاد، سب سے زیادہ اہم کام اور ذمہ داری تبلیغ ہے۔یہ تبلیغ ہر دوسرے مذاہب کے افراد کو بھی اور لامذہب شخص کو بھی کرنی ہے۔اور تادم واپسیں اس ذمہ داری کی ادائیگی ضروری ہے۔پس ہر احمدی تبلیغ میں شامل ہو۔اور خصوصاً نو جوانوں پر یہ اہم فریضہ ہے۔فرمایا:۔یہ محاوره که موت اور زندگی کا سوال ہے میں، میں یہ اصلاح کرتا ہوں کہ احمدی کی زندگی اور موت کا سوال نہیں بلکہ زندگی اور زندگی کا سوال ہے۔کیونکہ احمدیت کہ ڈکشنری میں موت کا کوئی لفظ نہیں۔133