تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 123 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 123

تحریک جدید - ایک الہی تحریک خلاصہ خطاب فرمودہ 27 جولائی 1985ء کبھی خوش نہیں رہ سکتیں۔اس لئے آپ اپنے اندر یہ کمزوری پیدا نہ ہونے دیں۔لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ غلطیوں کو نوٹ کریں اور ان سے سبق سیکھیں اور آپ اپنی زندگی میں ان باتوں سے اجتناب کریں۔لیکن بعض لوگ اس کے برعکس عمل کرتے ہیں۔وہ تنقید تو ضرور کریں گے لیکن اس قسم کے حالات میں خود بھی وہی غلطیاں دہرائیں گئے۔آخر میں فرمایا:۔کلاس کے اختتام پر جب آپ اپنے گھروں میں جائیں گے تو جو باتیں یہاں سیکھی ہیں، ان کو یا درکھیں اور ان پر عمل پیرا ہوں۔اور اس طالبعلم کی طرح نہ کریں ، جو اپنا آخری امتحان دے کر جب گھر جاتا ہے تو اپنے دماغ سے پڑھائی کے بوجھ کو اتار پھینکنا چاہتا ہے۔یہاں آپ اس قسم کی پڑھائی کے لئے نہیں آئیں اور نہ اس طرح کا کوئی امتحان ہوگا۔یہاں آپ ایسا سبق سیکھنے آئی ہیں، جسے آپ ہمیشہ محفوظ رکھیں اور اسے اپنی زندگی کا حصہ بنالیں اور جب آپ واپس جائیں تو آپ کے والدین اور آپ کی سہیلیاں آپ کو ایک تبدیل شدہ شخصیت میں پائیں۔جو زیادہ دلکش اور پسندیدہ ہو، جو زیادہ فراخدل ہو ، جو دوسروں پر زیادہ احسان کرنے والی اور دوسروں سے کم احسان کی توقع رکھنے والی ہو۔اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے فضلوں سے نوازے۔آمین۔مطبوعہ ہفت روزہ النصر 16 اگست 1985ء) 123