تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 117 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 117

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ہفتم اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 26 جولائی 1985ء میں بھر پور حصہ لینے کی۔پہلے جو یہ شکوے ہوا کرتے تھے کہ جی ہمارے پاس ہے کچھ نہیں دینے کے لیے تو دینے کے لیے بہت کچھ خدا نے تیار کروا دیا ہے اور ہورہا ہے۔پس اب تبلیغ شروع کر دیں۔جس قوم کا آدمی آپ کو ملے گا، انشاء اللہ اس قوم کا لٹریچر آپ کو مہیا کر دیا جائے گا۔جس قوم کی زبان جاننے والا آدمی آپ کو ملے گا ، اس قوم کی کیسٹ بھی مہیا کر دی جائے گی ، اس قوم کی وڈیو بھی مہیا کر دی جائے گی۔اور خدا کے فضل سے ان چیزوں کا حالانکہ ابھی آغاز ہے، ابھی سے بہت ہی اچھا پھل ہمیں ملنا شروع ہو گیا ہے اور بیعتوں میں ساری دنیا میں بہت نمایاں اضافہ ہے۔الحمد لله رب العلمین (مطبوعہ خطبات طاہر جلد 14 صفحہ 641 تا 653) 117