تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 116
اقتباس از خطبه جمعه فرمود 0 26 جولائی 185 *1985 تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ہفتم سے پیسہ۔بھئی تم کہاں سے غریب جماعت ہو گئے تمہاری ساری مجموعی طاقت جو ہے، وہ ایک عظیم طاقتور جماعت کی طاقت ہے۔اور اس پر مستزاد یہ کہ اللہ تمہارا ضامن ہے۔خدا کی رحمت اور حفاظت کا سایہ تمہارے سروں پر ہے۔تم سے زیادہ امیر جماعت دنیا میں ہو ہی کوئی نہیں سکتی۔اس لیے کہا کرو کہ ہاں ہم ہیں لیکن اس سے زیادہ ہیں، جتنا تم سمجھ رہے ہو۔ہمارے پیچھے تمام دنیا کے خزانوں کے مالک کی طاقتیں بھی شامل ہیں۔دنیا کے سب سے قوی ہستی بلکہ کائنات کی سب سے قوی ہستی، وہ جو قوتوں کا سر چشمہ ہے، جس نے سب کچھ پیدا کیا ہے، وہ ہماری پشت پناہی کر رہی ہے۔اس لئے نہ ہم غریب جماعت ہیں، نہ کمز ور جماعت ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ہم نے لازماً آگے سے آگے بڑھتے چلے جانا ہے۔کوئی دشمن نہیں پیدا ہوا اور نہ ہوگا آپ کے دیکھنے میں، نہ آپ کی اولادیں ایساد شمن دیکھیں گی، جو آپ پر غالب آسکے یا آپ کی اولادوں پر غالب آسکے۔میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں، جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے، قیامت تک یہی ہے تقدیر خدا کی ، جو جاری ہو چکی ہے اور جاری رہے گی۔آپ نے بہر حال بڑھنا ہے، ہر حالت میں بڑھنا ہے۔دکھوں میں بھی بڑھنا ہے، سکھوں میں بھی بڑھنا ہے، اندھیروں میں بھی بڑھنا ہے، روشنیوں میں بھی بڑھنا ہے، تکلیف میں بھی بڑھنا ہے، راحت و آرام بھی بڑھنا ہے۔بڑھنا آپ کا مقدر ہے اور یہ وہ مقدر ہے، جسے دشمن اب تبدیل نہیں کر سکتا۔پس وقف کی یہ چھوٹی سی تحریک بھی میں کرتا ہوں کہ اگر ایسے دوست ہوں، جو ٹائپ کا کام جانتے ہوں اور بے شک ریٹائر ہو چکے ہوں، ان کے اندر خدا تعالیٰ نے صلاحیت بخشی ہو محنت کی تو ایسے دوست وقف کریں۔اور ان کو پھر ہم ٹریننگ دیں گے خود۔اور میرے ذہن میں یہ نقشہ ہے، جس قسم کا کام جماعت کا پھیل رہا ہے لٹریچر میں کہ ہمیں آٹھ گھنٹے کی شفٹ کی بجائے بہت جلد چوبیس گھنٹے کام لینا پڑے گا اس مشین سے۔تو کم از کم ہمیں تین شفٹیں چاہئیں۔ایک ٹائپسٹ آئے جگہ چھوڑے تو دوسرا اس کی جگہ آ جائے، پھر اس کی جگہ تیسرا آجائے۔اور اس طرح تین یا چار یا جتنی دیر بھی ہم معلوم کر لیں گے زیادہ EFFICIENCY کے ساتھ کوئی شخص ٹائپ کر سکتا ہے، اتنے آدمی ہم رکھیں گے۔ضروری نہیں کہ آٹھ گھنٹے کی ہی شفٹ ہو۔اگر تین گھنٹے میں بھر پور کام ملتا ہے تو تین تین گھنٹے کے بعد بدلنا پڑے گا۔تو ہمیں ایک ٹیم چاہئے۔اور ایک کمپوٹرکا ماہر بھی چاہیے، جو Over all نگرانی کرے، اس کی اللہ تعالیٰ کے فضل سے پھر دیکھیں آپ کس طرح ساری دنیا میں لٹریچر پھیلتا ہے۔اب آپ تیاری کریں، اپنی دعوت الی اللہ 116