تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 106 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 106

خطبہ جمعہ فرمودہ 19 جولائی 1985ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد هفتم یعنی مخالفت تو ہوگی لیکن ہم دنیا کو یہ توفیق نہیں دیں گے کہ تمہارا نقصان کر سکے، تمہیں کم کر کے دکھا دے تمہیں چھوٹا بنا کے دکھا دے۔پس جب ہم ان باتوں پر غور کرتے ہیں تو ایک احمدی کے لئے یہ تینوں امور پیش نظر رہنے چاہئیں۔نہ صرف یہ کہ وہ احتیاط اور حکمت کے ساتھ ، پیار اور محبت کے ساتھ تبلیغ کرے۔محبتوں کو ابھارتا ہوا تبلیغ کرے، نفرتوں کو انگیخت کرتا ہوا تبلیغ نہ کرے۔اور تبلیغ اس طرح کرے، جس طرح حضور ا کرم صلی اللہ علیہ وسلم تبلیغ فرمایا کرتے تھے۔دشمن کے لیے بھی دل ہلاک ہو رہا ہوتا تھا غم سے کہ نادان مخالفت کر رہا ہے لاعلمی کے نتیجہ میں۔دشمن کی مخالفت کے نتیجہ میں آنکھوں سے شعلے نہیں برسا کرتے تھے بلکہ محبت کے پانی بہتے تھے۔دعاؤں کے وقت آنسو برسا کرتے تھے ان کے لئے۔یہ ہے تبلیغ کا رنگ، اگر اس رنگ کو اختیار کریں گے تو خدا کا یہ وعدہ لازماً آپ کے حق میں پورا ہوگا:۔وَاللهُ يَعْصِكَ مِنَ النَّاسِ اللہ حفاظت کرنے والا ہے، اسی پر توکل کریں ، وہ ضرور آپ کو بچالے گا۔إِنَّ اللهَ لَا يَهْدِى الْقَوْمَ الْكَفِرِينَ یہ آخری ٹکڑا ہے، اس آیت کا۔اب یہ بھی بڑا تعجب انگیز ہے کہ ایک طرف تو اللہ تعالیٰ اتنا زور دے رہا ہے کہ ضرور کرنی ہے تبلیغ اور اس طرح کرنی ہے ، جس طرح حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کیا کرتے ہیں، مخالفت کے باوجود کرنی ہے، اللہ پر توکل کرتے ہوئے کرنی ہے۔اور ساتھ اعلان کر دیا:۔اِنَّ اللهَ لَا يَهْدِى الْقَوْمَ الْكَفِرِينَ کہ اللہ کافروں کو ہدایت دیتا ہی نہیں۔کبھی ہدایت نہیں دیتا۔اگر ہدایت دیتا ہی نہیں تو اس مصیبت میں کیوں ڈال دیا۔پھر محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو، آپ کے سب غلاموں کو قیامت تک کے لیے حکم دے دیا کہ تبلیغ کرتے چلے جاؤ۔اور اعلان یہ کر دیا:۔إِنَّ اللهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْكَفِرِينَ اللہ تعالیٰ کا فروں کو ہدایت نہیں دیتا۔یہاں لا يهدى القوم الکافرین میں دو باتیں خاص طور پر پیش نظر ہے۔کسی کا فر کو ہدایت یہ تو اس کا ترجمہ ہے ہی غلط۔قوم الکافرین ہے اور ایک صفت کے ساتھ باندھا گیا ہے ان کو۔دراصل ہر انبیاء کے مخاطب لوگوں کا یہ حال ہوا کرتا ہے کہ بعض پیشہ ور مکفرین بن جایا کرتے ہیں اور قوم کا یہ 106