تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 95 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 95

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد پیغام فرمودہ 16 جولائی 1985ء بالآخر میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الفاظ میں دعا کرتا ہوں کہ:۔”اے میرے قادر خدا ہمیں وہ وقت دکھا کہ باطل معبودوں کی پرستش دنیا سے اٹھ جائے اور زمین پر تیری پرستش اخلاص سے کی جائے اور زمین تیرے راست باز اور موحد بندوں سے بھر جائے ، جیسا کہ سمندر پانی سے بھرا ہوا ہے۔اور تیرے رسول کریم محد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور سچائی دلوں میں بیٹھ جائے۔آمین۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور آپ کی طرف سے مجھے خوشیاں دکھائے۔خدا حافظ والسلام خاکسار ( دستخط) مرزا طاہر احمد خليفة المسيح الرابع ا وفاہش 16/۱۳۶۴ جولائی 1985ء +198516 ( مطبوعہ ہفت روزہ النصر 02 اگست 1985 ء و ضمیمہ ماہنامہ انصار اللہ اگست 1985 ء) 95