تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 91
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد؟ ارشاد فرمودہ 13 جولائی 1985ء انگریزی زبان کے بارے میں اصولی ہدایت ارشاد فرمودہ 13 جولائی 1985ء لجنہ اماءاللہ کی ایک تقریب میں حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ نے انگریزی زبان کے بارے میں اصولی ہدایت دیتے ہوئے، ارشاد فرمایا کہ و چونکہ ہم میں انگریز احباب بھی شامل ہیں، اس لئے جہاں ایک فرد بھی انگریز ہو یا اردو نہ سمجھتا ہو، وہاں ہمیں انگریزی میں ہی بات چیت کرنی چاہیے۔ہماری جماعت میں بہت سے انگریز داخل ہوئے مگر انگریزی گفتگو میسر نہ آنے کی وجہ سے وہ پیچھے ہٹتے چلے گئے۔گویا ایک دروازے سے داخل ہوئے اور دوسرے دروازے سے نکل گئے۔ان انگریزوں کے احمدیت میں باقی نہ رہنے کی یہ انتہائی اہم اور بنیادی وجہ ہے۔اس لئے ہمیں ایسی محفلوں اور بات چیت کے مواقع پر انگریزی میں ہی بات کرنی چاہیئے۔( مطبوعه ضمیمہ ماہنامہ انصار اللہ اگست 1985 ء) 91