تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 867
تحریک جدید - ایک الہی تحریک پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ آپ نے نجی میں امن کے پیغامبر کے طور پر کام کرنا ہے پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ منفی منعقدہ 24 تا26 دسمبر 1987ء عزیز بھائیو اور بہنو! بسم الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم السلام عليكم ورحمة الله وبركاته مجھے یہ معلوم کر کے بہت خوشی ہوئی ہے کہ جماعت احمدیہ نبی 24 تا 26 دسمبر 1987 ء کو SUVA میں اپنا جلسہ سالانہ منعقد کر رہی ہے۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس جلسہ کو ہر جہت سے کامیاب اور بابرکت فرمائے۔آپ کو نبی میں اسلام کے پیغام امن و سلامتی کے پھیلانے کے لئے ایک غیر معمولی جوش اور ولولہ عطا ہو۔مذہب کے بارہ میں یہ جو جاہلانہ تصور ہے کہ اس سے فساد پھیلتے ہیں اور آپس میں نفرت پیدا ہوتی ہے، اس تصور کو جماعت احمدیہ نے نہ صرف اپنی زبان سے بلکہ اپنے عمل سے ثابت کرنا ہے کہ جھوٹا ہے اور یہ ثابت کرنا ہے کہ مذہب انسانوں کے درمیان امن اور صلح و آشتی بڑھانے کا موجب ہے۔اس کے برعکس یہ تصور کہ مذہب فساد کا موجب بنتا ہے، یہ آج کی کوئی نئی بات نہیں۔بلکہ قرآن کریم بتا تا ہے کہ خدا تعالیٰ کے پہلے خلیفہ کے قائم کرنے پر ہی فرشتوں نے اس کا اظہار کیا تھا۔مگر خدا تعالیٰ نے اس اعتراض کورد کر دیا۔فساد ہمیشہ مذہب کے نام پر مذہب دشمن طاقتیں کرتی ہیں۔اس لئے جو کوئی مذہب کے نام پر فساد کرتا ہے تو اس کا مذہب جھوٹا ہے یا وہ اپنے مذہب کو جھوٹا ثابت کرتا ہے۔پس میں نہیں چاہتا کہ احمدی کوئی ایسا نمونہ دکھائیں ، جس سے اسلام کے پاک نام کو داغ لگے اور اس کی طرف فساد منسوب ہو۔آج اسلام کا جھنڈا آپ کے ہاتھوں میں ہے، آپ نے نبی میں امن کے 867