تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 643
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد خلاصہ خطاب فرموده یکم اگست 1987ء وہاں ان دامین الی اللہ کی کوششوں سے ایک گاؤں پورا احمدی ہو چکا ہے اور اس کے علاوہ چالیس افراد نے ایک جگہ اجتماعی بیعت کی ہے۔اور بہت کثرت سے دوسری جماعتیں قائم ہوئی ہیں۔اب میں دوبارہ سوممالک میں میشن قائم کرنے کے منصوبے کی طرف آتا ہوں۔سو ممالک میں مشن قائم کرنے کے منصوبے سے مراد یہ تھی کہ سو ممالک کو دنیا میں چن کر بعض ممالک کے سپر د کیا گیا تھا۔اور اگر چہ منصو بہ تو یہی تھا کہ صد سالہ جو بلی سے پہلے ایک سو ممالک میں جماعت قائم ہو جائے۔مگر کوشش اس سے بہت زیادہ کی تھی۔اور دنیا کے مختلف ممالک کے سپر دسو ممالک کر دیئے گئے تھے اور کہا یہ گیا تھا کہ آئندہ جو بلی سے پہلے پہلے ان سب ممالک میں جماعت احمدیہ کو قائم کرنے کی کوشش کرو۔اس لحاظ سے جو کامیابی ہمیں دکھائی دے رہی ہے، وہ خوش کن تو ہے لیکن اس کا ایک منفی پہلو یہ ہے کہ سارے ممالک نے کوشش نہیں کی۔اور جو اٹھائیں نئے ممالک جماعت میں داخل ہوئے ہیں، وہ صرف چند ممالک یا چند داعین الی اللہ کی کوششوں سے ہوئے ہیں۔اگر ساری دنیا کی جماعتیں اپنی ذمہ داریوں کو مجھیں اور اس طرح لگن اور خلوص کے ساتھ اور ذمہ داری کے ساتھ کوشش کرتیں تو گزشتہ تجربہ بتارہا ہے کہ زمینیں تیار تھیں اور وہ منتظر تھیں کہ کوئی اخلاص سے بھرا ہوا داعی الی اللہ پہنچ تو ہم یہ زمینیں حمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سپرد کر دیں۔مگر انہوں نے پوری طرح ذمہ داریوں کو ادا نہیں کیا۔بہر حال کچھ نے کیا اور کچھ نے نہیں کیا۔اس کا مختصر جائزہ میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔سینی گال، جس کا میں نے ذکر کیا تھا، یہ ملک جیسا کہ میں نے بتایا ہے، گیمبیا کے سپر دکھا اور گیمبیا کے داعیین الی اللہ نے وہاں مرکزی مربیان اور بعض لوکل مربیان کی نگرانی میں ایسا عمدہ کام کیا ہے کہ اس وقت خدا تعالیٰ کے فضل سے ہیں نئے مقامات پر 972 بیعتیں ہو چکی ہیں۔بڑی تیزی کے ساتھ جماعت میں داخل ہونے کا رجحان پیدا ہورہا ہے اور امسال جماعت احمدیہ کو اپنی پہلی نئی مسقف بیت الذکر تعمیر کرنے کی بھی توفیق ملی۔گنی بساؤ بھی گیمبیا کے تابع تھا۔جہاں خدا تعالیٰ کے فضل سے چار مقامات پر چوہیں بیعتیں ہو چکی ہیں۔یہاں کی جو بڑی کامیابی ہے، وہ یہ ہے کہ ایک قصبہ کی واحد مسلم سوسائٹی کے نائب صدر اور ان کے صدر مبلغ گیمبیا کے جلسہ سالانہ میں شرکت کے لئے گنی بساؤ سے تشریف لائے اور اسی جلسے کے موقع پر خود بیعت کر لی۔اور اس جذبے سے بھر کر واپس گئے ہیں کہ وہ انشاء اللہ تعالیٰ اپنے اثر و رسوخ کو کام میں لاتے ہوئے کثرت سے جماعت کا پیغام پھیلائیں گے۔اسی طرح عربی مدرسہ کے ایک استاد بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت میں داخل ہوتے ہیں، جو کافی صاحب اثر ہیں۔643