تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 315 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 315

تحریک جدید - ایک الہی تحریک فرمایا:۔ارشادات فرموده دوران مجالس عرفان 1985ء آج ہی مجھے افریقہ کی ایک چھوٹی سی ریاست جس کا نام بھی میں نے نہ سنا تھا، ایک خط موصول ہوا ہے۔جس میں لکھا گیا ہے کہ جماعت احمدیہ کے لٹریچر کا مطالعہ کافی مدت تک کرنے کے بعد وہ اس نتیجہ پر پہنچا ہے کہ احمدیت ہی اسلام میں سچا فرقہ ہے۔اس لئے وہ ناصرف بیعت کرنا چاہتا ہے بلکہ وہاں پر مبلغ احمد بیت بن کر کام کرنا چاہتا ہے۔یران متعدد واقعات میں سے چند ہیں، جو تمام دنیا میں ظہور پذیر ہورہے ہیں اور ایسے معجزانہ طور پر رونما ہور ہے ہیں کہ ان پر ہمارا کوئی اختیار نہیں۔جو کام ہماری استطاعت سے باہر ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ خود ہی غیب سے انتظام فرما دیتا ہے اور ان معجزوں کے پس منظر ایسے حالات ہوتے ہیں، جو انسانی عقل کے خلاف نہیں ہیں۔( مطبوعہ ہفت روزہ النصر 13 دسمبر 1985ء) 315