تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 783
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1983ء تحریک جدید- ایک الہبی تحریکہ جو پہلے ابی سینا میں ہوا کرتے تھے، انہوں نے پہلے عارضی طور پر وقف کیا اور پھر انہیں وقف کا ایسا چسکا پڑا کہ ابھی بھی ان کا خط آیا تھا کہ میں اپنے آپ کو ایک سال کے لئے دوبارہ پیش کرتا ہوں اور اپنے خرچ پر سارا سال سپین میں تبلیغ کروں گا۔ان کا رنگ بھی نرالا ہے۔کوٹ پر لا اله الا الله محمد رسول اللہ لکھوالیا ہے اور ہاتھ میں حضرت مسیح موعود کی تصویر ہوتی ہے اور وہ گلیوں اور بازاروں میں کیسٹیں لگا کر پھرتے رہتے ہیں اور بڑے شوق سے لوگ ان کے گرد اکٹھے ہو جاتے ہیں۔یوگوسلاویہ میں ہمارے چوہدری مشتاق احمد صاحب باجوہ وقف کر کے گئے ہیں۔اور وہاں دو، تین دن کے اندر اندر ہی اللہ تعالیٰ کے فضل سے 18 بیعتیں ہو گئیں۔ان کو تبلیغ کے جرم میں جیل بھی جانا پڑا۔دنیا میں ہر جگہ تعصات ہوتے ہیں، وہاں بھی ہیں۔چنانچہ ان کو پکڑ لیا گیا اور ان کی باقاعدہ پیشی ہوئی۔اللہ تعالیٰ بعض دفعہ اپنے بندوں کو بڑے پیارے جواب سمجھا دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمہیں کتابیں تقسیم کرنے کا کیا حق تھا ؟ کمیونسٹ ملک ہے، وہاں منظور شدہ لٹریچر کے سوا کسی اور چیز کی تقسیم کرنے کی اجازت نہیں۔تو باجوہ صاحب نے کہا: یہ سمجھنے کی کون سی مشکل بات ہے، تم لوگ کہیں جاتے ہو تو چاکلیٹ تحفہ لے کر نہیں جاتے؟ یہ احمدیوں کا چاکلیٹ ہے۔معلوم ہوتا ہے، حج پر ایسا اثر پڑا کہ اس نے معمولی سی سزا دے دی۔اور وہاں کے وکیل نے کہا کہ بچ گئے ہو، یہاں تو کئی سال بھی تمہیں اندر پھینک دیا جاتا تو پتہ ہی نہیں لگتا تھا۔سزا یہ دی کہ 24 گھنٹے کے اندر اندر یہاں سے نکل جاؤ تو باجوہ صاحب اڑ گئے کہ چوبیس گھنٹے میں تو ہم نہیں نکل سکتے ، 36 گھنٹے کرو۔چنانچہ ان کو وہ بھی رعایت دے دی گئی۔اور 18 بیعتیں لے کر واپس لوٹے تو اللہ تعالیٰ واقفین عارضی پر بڑا مہربان ہوتا ہے، ان کی دعائیں قبول کرتا ہے، ان کے کام میں برکتیں ڈالتا ہے۔جتنے زیادہ سے زیادہ لوگ وقف کریں گے، اتنے ہی زیادہ خدا کے فضلوں کو نازل ہوتا دیکھیں گے۔حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمۃ اللہ علیہ کی خواہش تھی کہ ہم اپنا ایک احمد یہ ریڈیو اسٹیشن اور احمد یہ ٹیلی ویژن قائم کریں، جس کے ذریعہ دنیا کو پیغام دیا جائے۔اس کے لئے تو ابھی کوئی صورت نہیں بن سکی۔کیونکہ یہ بہت ہی مہنگا کام ہے۔سردست جماعت کے پاس ویسے بھی وہ ذرائع نہیں ہیں۔اگر خدا و پیہ مہیا فرما بھی دے تو ممالک کے قوانین ہی ایسے ہیں کہ جس کے نتیجہ میں ہم کسی ملک سے دن رات تبلیغ نہیں کر سکتے۔لیکن اللہ تعالیٰ نے اس کا ایک اور حل فرما دیا ہے۔وہ یہ کہ دنیا میں جو بڑے بڑے ممالک ہیں، نہایت ہی عمدہ ٹیلی ویژن اور ریڈیو کے انتظامات ہیں، انہوں نے جماعت کے پیغامات خود 783