تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 471 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 471

تحریک جدید- ایک الہی تحریک وو اقتباس از خطبه جمعه فرموده 24 جون 1983ء نصر الله کاشور بلند کردو خطبہ جمعہ فرمودہ 24 جون 1983ء اس جماعت احمدیہ کے لئے خوشخبری ہے۔ان کے لئے بھی خوشخبری ہے، جن کی امنگیں پوری کی جائیں گی اور جن کی التجاؤں کو اس رنگ میں قبول کیا جائے گا کہ اللہ ان کی پیش ہونے والی قربانیوں کو قبول فرمالے گا، ان کی پیش کی جانے والی جانوں کو قبول فرمائے گا، ان کے پیش کئے ہوئے گھروں کو قبول فرمائے گا، ان کے پیش کئے ہوئے عمر بھر کے اثاثوں کو قبول فرمائے گا۔لھم البشری، ان کے لئے خوشخبری ہے۔فَمِنْهُمْ مَّنْ قَضَى نَحْبَهُ وہ ان لوگوں میں شامل ہو گئے، جنہوں نے اپنی امنگوں کو پورا کر لیا۔اور ان کے لئے بھی خوشخبری ہے، جن کے لئے خدا کی غیرت جوش میں آئے گی اور دنیا کو اس بات کی استطاعت نہیں ہوگی ، اس بات کی اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ ان کو مٹا سکے۔جس پہلو میں بھی ان کو کمزور کرنے کی کوشش کی جائے گی ، وہ پہلے سے زیادہ بڑھ کر اور طاقتور ہو کر نکلیں گے۔یعنی خدا اپنے پورے جلال کا اظہار ان کے لئے کرے گا۔پس ان کے لئے بھی خوشخبری ہے ، گھاٹے کا سودا تو نہ اس طرف ہے، نہ اس طرف۔پس ایسے مقابلے کے لئے ہم تیار ہیں۔ہم ان قوموں میں سے نہیں ہیں، جو بزدل ہوتی ہیں اور مقابلے سے پیچھے ہٹ جاتی ہیں۔ہم ہر چیلنج کا جواب دیں گے ( انشاء اللہ ) اور ہر حملہ کا سامنا کریں گے۔لیکن ہمارے ہتھیار اور ہیں اور حق کے مخالفوں کے ہتھیار اور ہیں۔ان کا طرز کلام اور ہے اور ہمارا طرز کلام اور ہے۔ان کی طحن مختلف ہے اور ہماری بلحن مختلف ہے۔وہ عناد اور بغض کی آگ جلانے کے لئے نکلیں گے تو ہم محبت کے آنسوؤں سے اس آگ کو بجھائیں گے۔وہ دنیا کے تیر چلا کر ہماری چھاتیوں کو برما ئیں گے اور ہم راتوں کو اٹھ کر گریہ وزاری کے ساتھ دعاؤں کے تیر آسمان کی طرف چلائیں گے۔پس اے احمدی! اس رمضان کو فیصلہ کن رمضان بنادو۔اس الہی جہاد کے لئے تیار ہو جاؤ۔مگر تمہارے لئے کوئی دنیا کا ہتھیار نہیں ہے۔دنیا کے تیروں کا مقابلہ تم نے دعاؤں کے تیروں سے کرنا ہے۔471