تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 356
ارشادات فرمودہ 30 دسمبر 1982ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک - سما سکے۔بلکہ دو ہال بنانے کیونکہ ابھی تک اس دفعہ کی جو جلسہ کی حاضری کی رپورٹ ہے، بارش کے باوجود گنتی کے لحاظ سے 83 ہزار مردوں کی تعداد تھی اور 72600 عورتوں کی تعداد تھی۔جہاں تک میں نے جائزہ لیا ہے، باہر بھی لوگ کھڑے تھے، لنگر خانوں میں بھی تھے اور مسجد مبارک سے باہر اس طرف جو قصر خلافت کا احاطہ ہے، اس میں بھی بہت خواتین تھیں اور گھروں میں پھر وہاں لوگوں نے سنا۔تو تعداد اللہ کے فضل سے بڑھ رہی ہے اور سو سالہ جو ہوگا ہمارا جشن ، وہاں کا جلسہ تو انشاء اللہ تعالیٰ بہت وسیع ہو جائے گا۔تو ان کے تقاضے پورے کرنے کے لئے اگر ہال بنایا جائے تو وہ تو میرا خیال ہے ، ساری دنیا میں کوئی ایسا بال نہیں ہے۔وہ اگر ہو تو ارب ہا ارب روپیہ بھی ناکافی ہوگا اور وقت بھی تھوڑا رہ گیا ہے۔اس وقت اگر خدانخواستہ بارش ہو، اول تو دعائیں کرنی چاہئیں ابھی سے کہ اللہ تعالیٰ فضل فرمائے موسم اچھے رہیں۔ہمیں کسی چھت کی پناہ کی ضرورت نہ پڑے، سوائے اللہ کی چھت کے۔مگر اگر ضرورت پڑ جائے تو ہمارا فرض ہے، احتیاطاً تیاری رکھیں۔کیا امکانات ہو سکتے ہیں؟ اس کا میرے ذہن میں یہ نقشہ ہے کہ موجودہ جتنی جگہیں مہیا ہیں، مثلاً لجنہ کا ہال بھی اب بن جائے گا اور خدام الاحمدیہ کا اور دوسرے ہال اور روم کمیٹی رومز سب میں space کا جائزہ لیا جائے کہ زیادہ سے زیادہ کتنے وہاں بیٹھ سکتے ہیں۔وہاں کم از کم لاؤڈ سپیکر اور اگر ممکن ہو تو کلوز سرکٹ ٹیلی ویژن کا انتظام کیا جائے۔اور یہ مستقل انتظام ہو۔اس کے علاوہ ناصر بال بنانے کی ایک تجویز ہے۔وہ میں نے اس لئے پیش نہیں کی اس دفعہ کہ پہلے میرے ذہن میں ہے کہ ہم مالی لحاظ سے کم از کم معیار پر آجائیں اور یہ جو جو بلی وغیرہ کی ضروریات ہیں، ان سے جماعت عہدہ برآ ہو جائے، پھر اس کی تجویز ہوگی، انشاء اللہ۔وہ ہال جو ہے، اس میں مزید اضافہ ہو جائے گا تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس سکیم کے تحت تو انشاء اللہ بہت سی ضروریات ہماری پوری ہو جائیں گی۔مگر براہ راست اتنا بڑا اہال بنانا کہ اس میں یہ سب سما جائیں ، یہ نہیں ہو سکتا، فی الحال۔اللہ کرے بعد میں ایسا بڑا ہال مل جائے کہ ساری دنیا میں ایسا نہ ہو۔مگر جب وہ ہال ملے گا تو جماعت بھی تو بڑی ہو جائے گی۔تو پھر وہ ہال چھوٹا ہو جائے گا۔یہ تو ہماری تقدیر ہے۔ہمارے کپڑوں نے چھوٹا ہونا ہی ہے، ہم نے بڑھنا ہی بڑھنا ہے۔" ہاں ، یہ ٹھیک ہے۔اور جتنے خرچ میں انہوں نے وہ ہال بنایا ہے، اس سے آدھے میں ہم بنالیں گے، انشاء اللہ۔اس لئے سب سہولتیں ہیں لیکن اتنے بڑے ہال کے لئے جو روپے کی ضرورت ہے اور وقت کی اور planning کی ، میرا خیال نہیں کہ اتنی دیر میں یہ ساری چیزیں ہو سکیں۔وجہ یہ ہے کہ Priorities ہیں نا۔اب ہال کا استعمال ہے، بڑی ضرورت ہے۔مگر تھوڑی دیر کے لئے ہونا ہے۔ساری 356