تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 913 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 913

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔اقتباس از خطبه جمعه فرموده 24 اگست 1984ء Greece (یونان) میں پہلی مرتبہ گریکس کے مسلمان ہونے کی خوشخبری ملی ہے۔بیعت ہوئی تو انگلستان میں ہی ہے۔لیکن دوگر یک مائیں ہیں، جنہوں نے احمدیت قبول کی ہے۔اور ان کے بچے بھی ساتھ ہیں، خدا کے فضل سے تو یہ بہت خوشخبری کی بات ہے۔ایک تو واپس چلی گئی ہیں، یہاں سے۔اور بہت ہی نیک ارادے لے کر گئی ہیں اور انہوں نے عہد کیا ہے کہ جا کے میں اپنے خاندان میں اور علاقے میں تبلیغ کی کوشش کروں گی۔امریکہ میں اگر چہ جماعت بہت تعلیم یافتہ ہے اور مقامی طور پر امریکن بھی خدا کے فضل سے کافی تعداد میں احمدی ہیں لیکن تبلیغ میں امریکہ پیچھے ہے۔ایک ڈیٹن کی جماعت کبھی کبھی جوش دکھاتی ہے اور ایک دم پنپنا شروع کرتی ہے۔پھر ان پر نیند بھی آجاتی ہے، پھر کچھ دیر آرام کرتے ہیں۔تو امریکہ کو توجہ دلانی چاہئے۔کچھ امریکن نمائندے یہاں موجود ہیں اس وقت ، ان کو میں خاص طور پر پیش نظر رکھ رہا ہوں کہ امریکہ میں پاکستانی بالکل تبلیغ نہیں کر رہا۔جو امریکن افریقن ہیں، وہ تو خدا کے فضل سے کر بھی لیتے ہیں۔اور ان میں وائٹس (Whites) بھی کرتے ہیں اور پچھلے سال بھی سفید فام امریکنوں میں بھی بیعتیں ہوئیں۔لیکن وہ بھی جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے، کبھی اٹھتے ہیں، کبھی سو جاتے ہیں۔ایک استقلال، جو مومن کی زندگی میں نظر آنا چاہئے ، وہ نہیں ہے۔اور پاکستانی تو تبلیغ میں بہت ہی سکتے ہیں بیچارے۔زیادہ سے زیادہ جو بہت مخلص کہلاتے ہیں، وہ چندے میں مخلص ہیں۔اور بعض لوگ اپنے بچوں کو قرآن شریف وغیرہ پڑھا دیتے ہیں گھر میں اور تربیت بھی کر رہے ہیں۔یہ بڑا اہم کام ہے، بہت بنیادی کام ہے۔لیکن تبلیغ میں پیچھے رہ گیا ہے، امریکہ۔خصوصاً امریکن پاکستانی شاید ان کو خدا تعالیٰ نے چونکہ سہولتیں زیادہ دی ہیں، ان کے مقام زیادہ بلند ہیں مالی دنیاوی لحاظ سے تو شاید وہ سمجھتے ہوں کہ ہم تبلیغ والے لوگ نہیں ہیں۔تبلیغ تو نچلے آدمیوں کا کام ہے۔تو یہ درست نہیں ہے۔میں نے پہلے بھی کہا تھا: اونچاوی ہے، جو تبلیغ میں اونچا ہے۔اور وہی اونچے ہوں گے آئندہ اور انہی کی نسلیں اونچی کی جائیں گی، جو تبلیغ میں اونچے ہوں گے۔جو اس میں گر جائیں گے، ان کی نسلوں کی بھی کوئی ضمانت نہیں ہے۔نائیجیریا سے فضل الہی صاحب انوری اطلاع دیتے ہیں، بعض خوشخبریاں دے رہے ہیں، ایک تو نسروا کے مقام پر بارہ ایکٹر زمین برائے سکول مل گئی ہے۔وہاں ایک نیا سکول جاری کیا جائے گا، انشاء اللہ۔اور اوگا تو نسر وا موشا سے پندرہ میل دور ایک قصبہ میں 16 افراد نے بیعت کی ہے اور ایک نئی جماعت وہاں خدا کے فضل سے قائم ہوگئی ہے۔اور 16 سے 31 جولائی یعنی پندرہ دن میں 81 بیعتیں ہوئی ہیں، نائیجیریا میں۔جو گزشتہ رجحان کو دیکھتے ہوئے معلوم ہوتا ہے کہ رجحان بلندی کی طرف مائل ہے۔913