تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 901
تحریک جدید- ایک الہی تحریک آخر کار حقیقی عید آپ ہی کو عطا ہوگی پیغام موصولہ 03 جولائی 1984ء پیغام موصولہ 03 جولائی 1984ء برموقع عید الفطر حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ نے امیر مقامی و ناظر اعلی مکرم محترم صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب مرحوم کے نام جو پیغام ارسال فرمایا ، اس کا ترجمہ درج ذیل ہے:۔براہ کرم تمام احباب جماعت کو میری طرف سے محبت و شفقت سے معمور السلام علیکم اور عید مبارک پہنچا دیں۔ہم نے حال ہی میں روحانی احیائے نو کا ایک مہینہ گزارا ہے۔اس مہینہ کی تکالیف برداشت کرنے کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں عید کی خوشیوں سے نوازا ہے۔اسی طرح یقینا اللہ تعالیٰ ہمیں اس سے بھی بہت بڑی عید سے نوازے گا۔اللہ تعالیٰ کی خاطر جواذیتیں برداشت کی جارہی ہیں، اس کے نتیجہ میں آج کے اس دور ابتلاء میں دنیا بھر کے احمدیوں نے زبر دست اخلاص ، وفا اور استقامت کا مظاہرہ کیا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو کبھی نہیں چھوڑے گا۔آخر کار حقیقی عید آپ ہی کو عطا ہوگی۔( انشاء اللہ )۔مرزا طاہر احمد امام جماعت احمدیہ (مطبوعہ روز نامہ الفضل 05 جولائی 1984ء) 901