تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 885
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد ششم مراکز وو لازماً جماعت احمد یہ جیتے گی اقتباس از خطبه جمعه فرموده یکم جون 1984ء خطبہ جمعہ فرمودہ یکم جون 1984ء یہ جماعت کوئی مٹنے والی جماعت تو نہیں ہے۔کون دنیا کی طاقت ہے، جو ایسی جماعت کو مٹا سکے؟ جو ہر ظلم کے وقت زیادہ روشن ہوتی چلی جائے ، ہر اندھرے پر اس کو نیا نور خدا کی طرف سے عطا ہو۔چنانچہ باہر کی جماعتوں میں بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہی اخلاص، یہی جذبہ ہے۔گزشتہ خطبہ میں، میں نے مالی قربانی کی تحریک پیش کی تھی کہ یورپ میں سر دست دو یورپ کے مرا کز بنانے کا ارادہ ہے۔کیونکہ سلسلہ کے کام بہت تیزی سے پھلتے چلے جارہے ہیں اور یہ چھوٹا سا رقبہ ، جو کسی زمانے میں بہت بڑی جگہ نظر آیا کرتی تھی، یہ تو بالکل ناکافی ہو چکا ہے۔لنڈن کی جماعت کے لئے بھی ناکافی ہو چکا ہے، کجا یہ کہ انگلستان یا یورپ کے ایک حصہ کا مرکز بنے۔اور پھر جو تبلیغ کے لئے منصوبے نئے بن رہے ہیں عظیم الشان۔ان کے لحاظ سے تو بہت بڑے بڑے کام ہونے والے ہیں۔بہت بڑے بڑے دفاتر کی ضرورت ہے، مشینوں کی ضرورت ہے، کام کرنے والوں کی ضرورت ہے۔اس لئے لازما ہمیں سر دست دو مرکز ضرور یورپ میں بنانے پڑیں گے، وسیع پیمانے پر۔ایک انگلستان میں اور ایک جرمنی میں۔پھر آہستہ آہستہ اور مراکز بن جائیں گے اور ایک ایک ملک کا ایک مرکز ہو جائے گا۔تو اس تحریک کے نتیجہ میں خدا کے فضل سے اب تک اگر چہ بہت سے احباب کے وعدے آنے والے ہیں لیکن جو سر دست وعدے آئے ہیں، انگلستان کے وعدے ایک لاکھ ، اکانوے ہزار سات سو، باون پاؤنڈ کے وصول ہو چکے ہیں اور مغربی جرمنی کی طرف سے پچاسی ہزار، پانچ سو، پچاس پاؤنڈ کے وعدے آچکے ہیں۔اسی طرح امریکہ کی طرف سے ایک لاکھ ، چالیس ہزار ، آٹھ سو پینتالیس پونڈ کے وعدے وصول ہو چکے ہیں۔اور کل وعدے اب تک چار لاکھ ، انیس ہزار ایک سو سینتالیس پاؤنڈ کے بنتے ہیں۔جن میں سے پینتالیس ہزار پاؤنڈ سے کچھ اوپر یا چھیالیس کے قریب یہ تو نقد وصول ہو گئے ہیں اور بعض دوستوں نے مثلاً ایک ہمارے انگلستان کے ایک بڑے مخلص دوست ہیں، انہوں نے پچاس ہزار پاؤنڈ کا وعدہ کیا ہے۔وہ فرماتے تھے کہ میں جون میں ادا کر دوں گا۔وہ آج کل بیمار بھی ہیں، ان کے لئے 885