تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 883 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 883

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم مکتوب محرر : 30 مئی 1984ء سلسلہ کے تمام کارکنوں کو اور تمام احباب جماعت کو محبت بھر اسلام مکتوب محررہ 30 مئی 1984ء حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے مکرم محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب ناظر اعلی وامیر مقامی ( آپ اس وقت ایڈیشنل ناظر اعلیٰ تھے۔ناقل ) کو ایک خط میں احباب جماعت کے نام سلام بھجواتے ہوئے فرمایا:۔” میری طرف سے سلسلہ کے تمام کارکنوں کو خواہ مستقل ہوں یا رضا کار، ربوہ میں ہوں یار بوہ سے باہر اور تمام احباب جماعت کو میرے دل کی گہرائیوں سے نکلا ہوا محبت بھر اسلام پہنچادیں۔مجھے معلوم ہے کہ آپ سب کے حق میں میری دردناک دعائیں مقبول ہورہی ہیں۔اللہ کے کچھ فضلوں کو تو آپ نازل ہوتا دیکھ رہے ہیں لیکن جو ابھی پردہ اخفاء میں ہیں، ان کا آپ تصور بھی نہیں کر سکتے“۔مطبوعه روزنامه الفضل (07 جون 1984ء) 883