تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 862
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 مارچ 1984ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک کی طرف سے جور پورٹ آئی ہے، وہ اتنا (Excite) کرنے والی ہے، اتنا ہیجان پیدا کرنے والی ہے، وہ کہتے ہیں کہ پورا میدان کھلا پڑا ہے اور اس قدر شوق سے لوگوں نے ہم سے مطالبے کئے ہیں، کتابیں خریدیں ہیں، لائبریریاں مطالبے کر رہی ہیں، پروفیسر ز مطالبے کر رہے ہیں کہ ہمیں سکھاؤ اسلام۔اور جماعت احمد یہ جو اسلام سکھاتی ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے علم کلام کی برکت سے وہ تو ذہنوں کو بھی روشن کر دیتا ہے، دلوں کو بھی مطمئن کرتا ہے۔اور اس زمانہ کے انسان کے مزاج کے مطابق ہے، وہ۔کیونکہ محض دعاوی سے آج انسان نہیں مان سکتا۔جب تک فلسفہ بھی اتنا مضبوط نہ ہو، قوی نہ ہو اور اتنا پر اثر نہ ہو کہ ذہن اور دل دونوں کو مطمئن کر سکے۔تو خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ ہتھیار تو سارے ہمارے پاس موجود ہیں۔پھر ترجمہ کرنے والوں کی ضرورت ہے، جو پھیلتی چلی جارہی ہے۔تو یہ سارے جو کاموں کے میں نے نام لئے ہیں، جن کے عنوان بیان کئے ہیں، ان سے تعلق رکھنے والے جتنے احمدی جہاں ہیں ، وہ اپنے حالات کا جائزہ لیں اور اپنے آپ کو پیش کریں۔بیرونی ممالک کے اس میں بیرونی باشندے بھی شامل ہیں، میرے اس خطاب میں۔صرف پاکستانی، ہندوستانی یا انگلستان اور امریکہ کے چند آدمی نہیں بلکہ دنیا کی ہر قوم کے آدمیوں کے لئے ضرورت ہے کہ وہ وقف کریں۔کیونکہ ان کاموں کو سنبھالنے کے لئے لازماً اچھے زبان دان بھی ہمیں چاہئیں ہوں گے۔اس وقت تو ہم طلباء کو باہر بھجوا کر زبان سکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔لیکن یہ کافی نہیں ہے۔ربوہ میں لازماً ایک بہت ہی بڑا عظیم الشان زبانوں کا انسٹیٹیوٹ ہمیں قائم کرنا پڑے گا۔اس کے لئے اتنا پیج تو بویا گیا ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے نقشہ بھی تعمیر کا مکمل ہو گیا ہے اور اخراجات بھی کسی حد تک مہیا ہو گئے ہیں۔تو امید ہے انشاء اللہ ایک سال کے اندر اس انسٹیٹیوٹ کی عمارت کھڑی ہو جائے گی۔مگر اس عمارت کو بسانے کے لئے پھر زبان دان چاہئیں۔انگریز وقف کریں، اٹالین وقف کریں ، چینی، جاپانی وقف کریں۔یہاں آکر بیٹھیں خود اور آکر اپنی اپنی زبان کو سنبھالیں۔پھر آگے ان کے اپنے لئے بھی پڑھنا ضروری ہوگا ، ہر زبان دان کے لئے ہر مضمون پر ایک غلبہ پانے کی ضرورت ہوتی ہے۔یعنی آپ اردو دان ہیں لیکن اگر آپ نے سائنسی مضمون اردو میں نہیں پڑھے تو آپ کو سائنسی مضمونوں پر اردو میں غلبہ نہیں ہے۔اگر آپ نے خاص قسم کے ادبی مضمون نہیں پڑھے تو ان میں آپ کو اردو نہیں آتی گویا کہ تو محض زبان دان ہونا کافی نہیں ہوا کرتا، کسی خاص مضمون پر اس زبان دان کو مقدرت ہونا، اس کو قادر الکلامی نصیب ہونا، یہ بہت ضروری ہے۔تو ایسے واقفین جب آئیں گے، 862