تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 849
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک وو اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 27 جنوری 1984ء درد سے دعائیں کرتے رہیں خطبہ جمعہ فرمودہ 27 جنوری 1984ء گذشتہ دو خطبات میں، میں نے دعا کی طرف توجہ دلائی تھی۔آج پھر انہیں دعاؤں کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔ایک تو بارش کے لئے دعا جاری رکھیں۔اپنے ملک کے لئے بھی اور دنیا کے دیگر ممالک کے لئے بھی ، جہاں خشک سالی ایک بہت بڑا خطرہ بن چکی ہے۔گذشتہ جمعہ جو ہم نے دعا کی تحریک کی تھی ، خاص طور پر گھانا کے متعلق بہت ہی فکر تھی ، وہاں جماعتیں بھی بڑی تعداد میں ہیں اور بڑے دردناک واقعات کی اطلاعات وہاں سے مل رہی تھیں تو اللہ تعالیٰ نے یہ فضل فرمایا کہ اتوار کوگھانا سے چلی ہوئی تار موصول ہوئی کہ اللہ تعالیٰ نے ملک میں بڑی وسیع بارش فرمائی ہے۔اور اس سے دل بہت خوش ہوئے ہیں۔تو ہم بھی ان کی خوشی میں شریک ہیں اور جن ملکوں میں ابھی بارش نہیں ہوئی، ان کے متعلق دعا جاری رکھیں۔اسی طرح عربوں کے متعلق بھی خاص طور پر دعا جاری رکھیں۔بہت ہی پیار اور محبت ہونی چاہیے عرب قوم کے لئے۔کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم اس قوم سے تشریف لائے۔اگر حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے سچا عشق ہو تو آپ کی قوم سے محبت تو ایک طبعی بات ہے۔کہتے ہیں، لیلی کے کتے سے بھی مجنوں کو پیار تھا۔تو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ہم قوموں سے ہمیں پیار نہ ہو، یہ ہو ہی نہیں سکتا۔اس لئے عربوں کے لئے بالخصوص بہت درد سے دعائیں کرتے رہیں۔اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے حالات بدل دے اور ان کی طرف سے ہم خوشیوں کی خبریں پائیں۔( مطبوعه روز نامه افضل 26 مارچ 1984ء) 849