تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 839 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 839

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ سیرالیون اسلام کے غلبہ کے حصول کی جدو جہد میں شکست کا تصور بھی دماغ میں نہ آئے پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ سیرالیون منعقد ہ 06 جنوری 1984 اس موقع پر حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے دو پیغام بھجوائے ، ان میں سے دوسرا پیغام ، جو بذریعہ خط موصول ہوا ، اس کا اردو ترجمہ حسب ذیل ہے:۔میرے عزیز انصار بھائیو! السلام عليكم ورحمة الله وبركاته مجھے یہ معلوم کر کے خوشی ہوئی ہے کہ آپ اپنی مجلس کا سالانہ اجتماع جنوری 1984ء میں منعقد کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو سید نا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے مقدس انصار کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ان مقدس اصحاب نے اپنے اموال حتی کہ عزیز جانیں بھی رضائے باری تعالیٰ کے حصول کے لئے نچھاور کر دیں اور اس راہ میں وہ ہمیشہ سرگرم رہے۔اور انہیں اپنے قدم روکنے یا پیچھے ہٹانے کا لمحہ بھر خیال نہ آیا۔اسلام کے دائمی غلبہ کے حصول کی جدو جہد میں واپسی یا شکست کا تصور بھی ایک لحظہ کے لئے آپ کے دل و دماغ سے گزر نہ پائے۔اس راہ میں ہمیشہ کامل یقین اور عظیم الشان اعتماد و توکل کے ساتھ رواں دواں رہیے۔یہ یادر ہے کہ موجودہ نسل آپ سے اسلام کا نور حاصل کر کے دنیا کی آنے والی تمام نسلوں کو منور کرے گی۔لہذا اس خدائی نور کی اپنی تمام قوت کے ساتھ حفاظت کیجئے۔اور اسے خاص طور پر محبوب و مرغوب رکھیے۔محبت الہی کی یہ مقدس آگ ہمیشہ آپ کے قلوب میں زندہ رہے۔ایک نسل سے دوسری نسل کو منتقل ہوتی رہے۔اس موقع پر میں آپ کو یہ بھی یاد دلانا چاہتا ہوں کہ عزت و تکریم کا اصل منبع مولیٰ کریم کی ذات ہے۔پس اس مقصد کے لئے صرف ذات باری کو اپنا محور بنائیے۔وہی رحیم ، مہربان آقا ہمارا وکیل ، ولی اور کارساز ہے۔ہمیشہ یادرکھیے کہ دعا ہمارا مضبوط ترین ہتھیار ہے۔اور غلبہ اسلام کی راہ میں درپیش آنے والے تمام مجاہدات اس ناقابل شکست ہتھیار کے ذریعہ فتح مبین سے ہمکنار ہوں گے۔- 839