تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 837 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 837

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ششم پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس انصار اللہ سیرالیون اسلام کے لئے نئی روحانی مملکتوں کی تسخیر جاری رکھیے پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس انصاراللہ سیرالیون منعقدہ 06 جنوری 1984ء اس موقع پر حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے دو پیغام بھیجوائے ، ان میں سے پہلا پیغام، جو بذریعہ تار موصول ہوا، اس کا اردو تر جمہ حسب ذیل ہے:۔اللہ تعالیٰ آپ کے اجتماع کو بابرکت بنائے۔اسلام کے لئے نئی روحانی مملکتوں کی تسخیر جاری رکھیے۔خدا کرے، امید امن اور محبت کے متلاشی انسان آپ کے زیر سایہ تسکین پائیں اور سید نا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اطاعت کے ساتھ ہر آن و هر لحظ نئی عظمتوں سے ہمکنار ہوتے ہیں۔خليفة المسيح ( مطبوعه روزنامه الفضل 28 مارچ 1984ء) 837