تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 829 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 829

تحریک جدید - ایک الہی تحریک 406 ارشادات فرمودہ 31 دسمبر 1983ء سے کام لیں۔یہاں جو ویسٹرن سکالرشپ ہے، وہ فیل ہوگئی ہے۔اکثر ویٹرن socalled orientalists جو ہیں، وہ جب ہمارے مذہب کے متعلق لکھتے ہیں تو صاف پتہ چل جاتا ہے کہ یا وہ سمجھے نہیں یادہ بددیانتی سے کام لے رہے ہیں۔اگر ہم لکھیں کسی کے متعلق تو پھر یہ پہلو بھی ( مد نظر ) رکھ لینا مثلاً میں نے پڑھا ہے، بعض comparative religion یہ لکھنے والوں کو ، انہوں نے نوازم کو جو پیش کیا، وہ تو مجھے پتہ نہیں لیکن ہندو ازم کو یا بدھ ازم کو یا اسلام کو پیش کیا، اس کے متعلق مجھے پتہ ہے کہ یہاں یہ غلطیاں کی ہیں۔تو ہمارے احمدی سکالرزان غلطیوں کو point out کر سکتے ہیں۔اور ان کی favour میں بات لکھ سکتے ہیں۔یہ بہت اچھا ایک طریق کار ہوگا۔اس سے پڑھنے والے کو یقین پیدا ہو گا کہ دیانت دارلوگوں کے ہاتھ میں ہے، یہ معاملہ۔وو میں کہتا ہوں کہ آپ کل شروع کر دیں، بے شک۔ایک ہزار کاپی کی اگر گنجائش ہے، وہاں سواحیلی میں ریویو کی۔جو جتنی جلدی شروع کریں، اچھا ہے۔میری تو خواہش ہے کہ ساری دنیا کی زبانوں میں ریویو چھپنا شروع ہو جائے۔ہم تو اس لئے زور نہیں دے رہے کہ آپ کی جماعت پر اتنا load نہ پڑ جائے کہ پھر اور کام کرنے میں وقتیں پیدا ہوں۔اگر آپ کر سکتے ہیں تو go and do it بس ٹھیک ہے۔اللہ مبارک کرے۔رو مثلاً بعض بڑے اچھے اچھے ہمارے احمدی intelligent مرد اور عورتیں ابھی سے اس لائن پر چل پڑے ہیں۔ہمارے ڈاکٹر نذیر احمد صاحب کی بیگم یورپین ہیں۔انہوں نے ایک سکالر کا criticism لکھا تھا کہ یہ اسلام پر لکھ رہا ہے۔اتنا بڑا اس کا نام ہے اور یہ بنیادی غلطیاں کر رہا ہے۔یہاں قرآن کو misquote کیا ہے اس نے۔یہاں احادیث کو misquote کیا ہے۔یہاں ایسی بات لکھ گیا، جس کا کوئی وجود ہی نہیں۔وہ میں نے آپ کو بھجوایا تھا۔اس قسم کی چیزیں اب وہ ریویو میں آجانی چاہیے۔تا کہ ہم ان کو پکڑیں اور اونچے پلیٹ فارم سے چیلنج کریں۔تم سکالر بنے ہوئے ہو، کم از کم Honesty تو دکھا ؤ، اسلام کے بارے میں کوئی پکڑنے والا نہیں ، ان کو۔ریویو نے یہ کام کرنا ہے۔وو ہ یہ جو ہے نا کہ ریویو میں یہ بھی آجائے ، وہ بھی آجائے۔اس میں یہ بات یا درکھ لیں۔اب مثلاً میٹھا کھانے کے لیے ایک برتن ہوتا ہے تو اس میں آپ میٹھا ڈالیں اور تھوڑی دیر بعد خیال آئے کہ اس میں تھوڑے سے stakes بھی آجائیں، تھوڑی سی noodles بھی آجائیں۔تو اپنی اپنی ذات میں تو اچھی چیز ہے۔لیکن اس purpose کے خلاف ہے، جس purpose کے لیے وہ خاص برتن پیدا کیا گیا 829