تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 826 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 826

ارشادات فرمودہ 31 دسمبر 1983ء تحریک جدید - ایک البی تحریک احمدی اس وقت اس تاریخ تک ہو چکے ہیں؟ اور وہاں کے مقامی حالات کیا ہیں؟ مذہب کیا ہے؟ کس قسم کے مذاہب ہیں؟ اس مختصر تعارف اور جماعت کا۔یہ سارا data ہمیں چاہیے، ساری دنیا کا۔اور سال ساتھ تاریخ ضروری ہو، جس تاریخ کو جماعت قائم ہوئی ہے۔پھر تصویریں۔اگر وہاں کے کوئی بزرگ مثلاً خانا کے کسی گاؤں میں کسی نے قربانی کی ہے تو ان کی تصویر اگر مہیا ہو سکتی ہو تو تفصیل ہو کہ یہ وہ بزرگ ہیں، جنہوں نے احمدیت پہلے قبول کی۔مسجد پہلے کیا شکل تھی ؟ جھونپڑی کی۔اب وہاں کیا ہے؟ اور پہلے مخالفت کے نتیجے میں کیا شکل تھی؟ اب تائید میں غیروں کی طرف سے کوئی تائیدی بات ہو۔تو اس قسم کے ایمان افروز واقعات تاریخ سمیت ، یہ جمع ہورہے ہیں۔دوسرا حصہ ہے، مخزن، تصاویر کا ، current functions کی تصاویر۔وہ بھی اس میں شامل کی جائیں گی۔سکیم یہ ہے کہ کم از کم سوممالک کے متعلق ، ایک تو ہر ملک کی اپنی کتاب شائع ہو اور وہ تصویری کتاب ان کو پھر مہیا کی جائے۔اس کو widely طور پر distribute کرنے کے لئے۔اور ایک مرکزی کتاب، جس میں ساری دنیا کی جھلکیاں ہوں اس میں اور اس کی تفصیل اپنی اپنی کتاب میں ہو۔اس لئے اب اس کے سلسلے میں آپ یادرکھیں اچھی طرح ہمیں بہت مدد چاہیے۔لکھتے ہیں لیکن جواب بہت کم آتے ہیں۔data بڑی مشکل سے اکٹھا ہوتا ہے۔دوسرا data collection میں صحت بڑی ضروری ہے۔بہت احتیاط سے صحت کے ساتھ کرنا چاہیے۔جو نہیں ملتا data ، اس کے انتظار میں تاخیر نہ کریں۔feed کرنا شروع کر دیں کہ اتنافی الحال یہ چیزیں ہمیں معلوم ہیں، باقی اتنی جماعتیں ہیں، ان میں کوشش کریں گے، جب ہو جائے گا، پھر بھیج دیں گے، انشاء اللہ۔پھر لٹریچر کے متعلق معلومات تفصیلی کہ یہاں کی production کیا ہے؟ کب لٹریچر پیدا ہوا؟ کسی لٹریچر نے اثر کیا؟ اب اس کی availability کیسی ہے؟ اور مزید ضرورت ہے اور نہیں ہورہا؟ یہ چیزیں بھی ساتھ بھجوائیں تا کہ پھر ایک مرکزی لٹریچر کے لئے ہمارا جو cell قائم ہوا ہے، وہ جلدی جلدی اس کو feed کرنے کا انتظام کرے۔"In your tapes you should also mention in the beginning that this is their concept of Islam, that no more prophets would ever come whatever happens to humanity۔You see, you can say the same thing turning it into your favour because as I understand the psychology of the present day European, they will be abhorred by a 826