تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 801
تحریک جدید - ایک الہی تحریک پیغام بر موقع جلسہ سالانہ قادیان 1983ء الہی جماعتیں پھولوں کی سیج پر سے گزر کر منزل مقصود کو نہیں پہنچا کرتیں پیغام برموقع جلسہ سالانہ قادیان 1983ء الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الـ الموعود دیار سیح میں بسنے والے میری جان سے عزیزو! السلام عليكم ورحمة الله وبركاته خدا کی رحمت اور امان کا سایہ ہمیشہ تمہارے سروں پر ہو، اس کے فضلوں کی بارش تمہارے گھر بار پر ہو۔تم اس مقدس بستی میں اکٹھے ہوئے ہو، جہاں مامور زمانہ نے جلسہ سالانہ کی بنیا د رکھی تھی۔ہاں ہاں !! اس بستی میں، جہاں اس موعود کے مبارک قدم پڑے تھے اور جہاں وہ ابدی نیند سوتے ہیں۔خدا کے لا تعداد نشان اس بستی میں ظاہر ہوئے۔اس بستی میں وہ انسان ظاہر ہوا ، جو ایمان کو ثریا سے لایا۔اس بستی میں اس مبارک مصلح نے اسلام کی ترقیات کے لیے عاجزانہ پر سوز دعائیں کیں۔اللہ تعالیٰ نے ان دعاؤں کو شرف قبولیت بخشا اور آج ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں کہ وہ وعدے، جو خدا نے اپنے پاک مسیح سے کیسے، وہ پورے ہو رہے ہیں۔اس سال زمین کے ایک کنارے تک خود مجھے جانے کا اتفاق ہوا۔وہ سچے وعدوں والا ہے، ابھی احمدیت کے قیام پر ایک صدی نہیں گزری کہ ساتویں براعظم میں احمدیت کا جھنڈ ا نصب کر دیا گیا۔فالحمد لله علی ذلک و سبحان الذي صدق وعده وايد عبده۔میرے عزیزو! الہی جماعتیں پھولوں کی سیج پر سے گزر کر منزل مقصود کو نہیں پہنچا کرتیں۔ان کا راستہ تو بہت کٹھن اور خاردار ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو آزماتا ہے، انہیں امتحان میں ڈالتا ہے تا کھوٹے اور کھرے کی پہچان ہو جائے اور مومنوں کا ایمان بڑھے۔خدا تعالیٰ فرماتے ہیں:۔أمْ حَسِبْتُمْ أَنْ تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ وَلَمَّا يَأْتِكُم مَّثَلُ الَّذِينَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِكُمْ مَستَهُمُ الْبَاسَاءُ وَالضَّرَّاء وَزُلْزِلُوا حَتَّى يَقُولَ الرَّسُولُ وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ مَتَى نَصْرُ اللَّهِ أَلَا إِنَّ نَصْرَ اللَّهِ قَرِيبٌ (البقرة: 215) 801