تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 799 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 799

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد ششم خطاب بر موقع استقبالیہ مجلس انصار اللہ مرکزیہ آپ سے میں یہ کہتا ہوں کہ آپ زبانیں سیکھئے۔جتنے انصار ہیں آپ کی عمرایسی نہیں ہے کہ آپ سیکھ نہ سکیں۔پس آپ کو خدا تعالیٰ نے جو بچپن کا ملکہ عطا فرمایا ہے، وہ حاصل کر لیں اور سیکھنے میں بے تکلف ہو جائیں، کوئی شرم محسوس نہ کریں۔ٹوٹے پھوٹے جتنے فقرے سیکھے جاتے ہیں، بیشک سیکھیں اور انہیں بولیں۔اور اپنے لئے زبانیں چنیں۔کیونکہ اب اگر آپ کو باہر جانے کی توفیق نہ ملے تو باہر والوں نے تو یہاں آنا ہی آنا ہے۔خدا تعالیٰ کے فضل سے رخ پڑ چکا ہے، وہ دن بہ دن پھیلتا چلا جائے گا۔انہیں سنبھالنے کے لئے مرکز میں ایسے آدمی ہونے چاہئے ، جو ان کی زبانیں جاننے والے ہوں اور بول سکتے ہوں۔پس انصار اللہ کو یہ مہم چلانی چاہیے اور کوشش کریں کہ کوئی نہ کوئی زبان آجائے۔اگر باہر کی نہیں سیکھ سکتے تو اپنے ملک کے دوسری زبانیں سیکھئے۔سندھ میں ہمارے مربی ہیں اور اکثر ایسے ہیں، جنہیں سندھی نہیں آتی۔وہ کام کس طرح کریں گے؟ کچھ سمجھ نہیں آتی۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے بعض کو تو آتی ہے لیکن ایک بڑی تعداد ایسی ہے کہ ان کی پوسٹنگ میں یہ پرابلم بن جاتی ہے۔تو انجمن کو بھی چاہیے کہ اپنے مربیان کی زیادہ دلچسپی کے ساتھ نگرانی کرے۔اگر آپ نے تیاریاں نہ کیں تو یہ پھیلتے ہوئے کام آپ سے سمیٹے نہیں جائیں گے۔جو جہاد کی تیاری کرتا ہے، وہی اللہ تعالیٰ سے پھل پاتا ہے۔اسی کو پھر ہمت کی توفیق ملتی ہے۔ورنہ ایسے وقت میں پکڑا جاتا ہے کہ تیاری نہیں ہوتی۔وقت باہر جانے کا آتا ہے اور وہ ابھی جو تیاں تلاش کر رہے ہوتے ہیں۔تو پھر وہ لوگ ایسے موقعوں سے پیچھے رہ جایا کرتے ہیں۔اب چونکہ TEMPO تیز ہو رہا ہے اور اللہ تعالی ساری دنیا میں انقلابی تبدیلیاں پیدا فرمارہا ہے، اس لئے اب انصار میں کوئی بڑھا نہیں رہنا چاہیے۔سارے جوان ہوں ماشاء اللہ۔اور ہمت اور کوشش کے ساتھ قدم آگے بڑھائیں۔اللہ تعالی مدد فرمائے ، اللہ تعالٰی راہنمائی فرمائے اور حو صلے اور طاقتوں میں وسعتیں عطا فرمائے۔(آمین)۔مطبوع روزنامه الفضل 09 جنوری 1984ء) 799