تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 787
تحریک جدید - ایک ابھی تحریک۔۔۔۔جلد ششم اقتباس از خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1983 ء سارا روپیہ افریقہ میں ہی نیک کاموں پر خرچ ہوتا ہے۔ہسپتال کما کر دیتے ہیں اور سکولوں پر وہ خرچ ہو جاتا ہے۔چنانچہ خدا کے فضل سے یہ سارے رفاہی کاموں پر روپیہ خرچ کیا جارہا ہے۔نصرت جہاں کے ہی وہ کام ہیں، جن کو دیکھ کرنا نیجیریا کے صدر شیخو شغاری صاحب نے ایک پیغام میں جماعت کو یہ لکھا کہ میں نے بنظر غائر دیکھا ہے اور یہ امر میرے لئے باعث سکون ہے کہ جماعت احمدیہ تبلیغ اسلام ،سکولوں اور شفا خانوں کے قیام کے میدان میں بدستور بڑے ثبات کے ساتھ ترقی پذیر ہے“۔(مطبوعه روزنامه الفضل 30 مارچ 1980 ء) سیرالیون کے نائب صدر صاحب نصرت جہاں کے ان کاموں سے متاثر ہو کر لکھتے ہیں کہ میں ہمیشہ سے ہی احمدیت کا مداح اور خیر خواہ رہا ہوں۔بعض لوگ اس میری محبت اور عقیدت کو پسند نہیں کرتے۔میں انہیں بتاتا ہوں کہ احمدیت ایک سچائی ہے اور سچائی کے لئے دن رات بے لوث خدمت کر رہی ہے۔بارہ سیکنڈری سکولز چلانا، کوئی معمولی بات نہیں۔یہ کام صرف اخلاص، جذبہ اور نیک نیتی جیسی خوبیوں سے آراستہ ہو کر ہی سرانجام دیئے جاسکتے ہیں۔میڈیکل کے میدان میں جماعت احمدیہ کی خدمات آب زر سے لکھی جانے چاہئیں۔ہم جو آج مسلمان ہونے کا دعوی لئے پھرتے ہیں، اس میں اولیت کا سہرا احمدی مبلغین کے سر ہے۔احمدی مبلغین نے دن رات اس ملک میں خدمت اسلام کر کے اسلام کی لاج رکھ لی ہے۔اسی طرح شیخو شغاری صاحب نے ایک موقع پر فرمایا کہ ( مطبوعہ روزنامہ الفضل 19 اپریل 1980 ء) کا کچھ جماعت احمدیہ نے نائیجیریا میں ایک قابل فخر قوم تیار کی ہے۔اب آخر پر میں صد سالہ جوبلی سے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔صد سالہ جوہلی کی تحریک جب۔شروع کی گئی تو غالبا دو تین کروڑ پیش نظر تھے لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل کے ساتھ اس تحریک کو دس کروڑ تک پہنچا دیا۔میں نہیں جانتا، کیا عوامل کارفرما ہیں؟ جماعت کے مزاج کے یہ بات خلاف ہے کہ وعدے کرنے کے بعد بھول جائے۔اور دوسری طرف اس تیزی کے ساتھ مالی قربانی میں آگے بڑھ رہی ہے کہ تعجب ہوتا ہے کہ اس تحریک کو کیوں بھلا دیا؟ چنانچہ دس کروڑ کے جو وعدے کئے گئے ہیں، ان میں سے اب تک بمشکل نصف کے قریب ادائیگی ہوئی ہے۔یہ تقریبا پندرہ سال کے عرصہ میں پھیلی ہوئی ادا ئیگی ہوئی تھی۔اب یہ بات سمجھ 787