تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 786 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 786

اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1983ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک یہ خط آیا، میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس کی طباعت کے سارے اخراجات بھی میں ادا کروں گا۔تو اللہ کے ما سے روسی زبان پر بھی کام شروع ہو گیا ہے۔اسی طرح فیجین زبان میں بھی قرآن کریم کا ترجمہ مکمل ہو کر اب نظر ثانی ہورہا ہے۔ڈچ میں اسی سال دوبارہ شائع کیا گیا ہے۔اس وقت تک دس مختلف زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم شائع ہو چکے ہیں۔اور جو زبانیں زیر نظر ہیں، ان میں میجن ، فرانسیسی ، روی اور اٹالین ہے۔اٹالین کے متعلق بھی اللہ تعالیٰ نے از خود ہی انتظام فرما دیا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام صاحب نے مجھے لکھا کہ آپ جو نظر ثانی کروا رہے ہیں، اس میں تو کافی خرچ آئے گا تو میں یہ سارا خرچ ادا کروں گا اور اپنی نگرانی میں کام کرواؤں گا۔اللہ تعالیٰ ان کو جزا دے۔چنانچہ وہ بھی یہ کام از خود یعنی جماعت کی طرف سے اجازت کے ساتھ اپنی نگرانی میں کروا ر ہے ہیں۔عربی تفسیر میں سے مسجد لندن کو امسال یہ توفیق عطا ہوئی ہے کہ وہ سورہ بروج الطارق اور القارعہ کا عربی ترجمہ شائع کر سکے۔چنانچہ یہ ان کی بہت اچھی پیشکش ہے۔گویا جلد اول کا مکمل ترجمہ یہ شائع کر چکے ہیں۔اس وقت ساری دنیا میں جماعت احمدیہ کے جرائد ورسائل دس مختلف زبانوں میں شائع ہور ہے ہیں۔ڈچ ڈینش، جاپانی، سواحیلی، جرمن، فریج، عربی، انڈونیشن ، بنگالی اور تامل۔اسی طرح ڈنمارک سے ایک رسالہ جہاد بھی نیا شائع کیا گیا ہے۔ہارٹلے پول سے حال میں ہی ہماری ایک بچی ساجدہ حمید نے بچوں کے لئے انگریزی میں ایک بڑا ہی اچھا رسالہ نکالا ہے، جس کا نام ” کو کب رکھا ہے۔اسی طرح جنوبی افریقہ کی خدام الاحمدیہ نے "الخادم اور لجنہ اماءاللہ نے ” البشری کے نام پر رسالہ شائع کیا ہے۔نصرت جہاں سکیم کے تحت جس تیز رفتاری کے ساتھ کام چھیل رہا ہے، اس کے خلاصہ کے بیان کی بھی یہاں گنجائش نہیں رہی۔میں اس وقت چند اعداد و شمار آپ کو سنا سکتا ہوں۔اس وقت تک 23 ہسپتال کام کر رہے ہیں۔چار ممالک میں اٹھارہ ہسپتال ہیں اور چار ممالک میں چوبیس سکول کھولے گئے ہیں اور ایک سال کے منافع کی جو کل رقم ہوئی ہے، وہ ایک کروڑ، چوالیس لاکھ، آٹھ ہزار، اناسی روپے ہے۔جبکہ چند سال پہلے جب حضرت خلیفۃ المسیح الثالث نے اس کا آغاز فرمایا تھا تو کل پچپن لاکھ روپے کے سرمایہ سے یہ تحریک شروع کی گئی۔اور اب ایک سال کا بجٹ ایک کروڑ ، چوالیس لاکھ روپے ہو چکا ہے۔لیکن جماعت احمدیہ، افریقہ کو لوٹنے نہیں گئی بلکہ ہر پہلو سے عطا کرنے کے لئے گئی ہے۔چنانچہ یہ 786