تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 785
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک وو اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1983ء عربوں کے لئے ایک بہت بڑی خوشخبری یہ ہے کہ ان کی طرف سے تفسیر کبیر کے عربی ترجمہ کا مطالبہ بار بار آ رہا تھا۔چنانچہ گزشتہ سال طہ قذق صاحب نے بڑے درد سے کہا کہ عرب مزاج کو میں سمجھتا ہوں۔عرب مزاج کو اس سے زیادہ کوئی چیز قبول نہیں ہو سکتی کہ قرآن کریم کی تفسیر ، جو ان کے علماء کو نہیں آتی ، وہ قادیان کی بستی سے پیدا ہونے والے ایک انسان کو خدا نے ایسی سکھائی کہ اسے پڑھتے جاتے ہیں اور قرآن کا علم دل پر روشن ہوتا چلا جاتا ہے۔اس سے زیادہ گہرا اثر کرنے والی کوئی چیز نہیں۔چنانچہ ہم نے اس کا انتظام کیا اور اب انشاء اللہ تعالی ساری تفسیر کبیر کا عربی میں ترجمہ ہو کر تمام دنیا میں شائع کی جائے گی۔اور اس کی پہلی جلد خدا کے فضل سے تیار ہو چکی ہے۔اب وہ ایک دو مہینے کے اندر طبع ہو جائے گی۔طہ قذق صاحب بھی خاص دعاؤں کے مستحق ہیں، انہوں نے اس سارے کام کے کل اخراجات کی پیشکش کر دی ہے۔اور وہ کہتے ہیں کہ عربوں میں آپ نے جتنی بھی تفسیر کبیر شائع کرنی ہے، اول سے آخر تک وہ ساری میرے خرچ پر شائع ہوگی۔اور 20 ہزار ڈالر وہ ادا بھی کر چکے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ کام شروع کرو، انشاء اللہ میں پیچھے نہیں رہوں گا۔میں نے جب ایک اور قذق صاحب کو یہ بتایا کہ اس طرح وہ اللہ کے فضل سے بازی لے گئے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ ہر کام میں وہ اسی طرح کر جاتے ہیں، ہمارے لئے بھی کچھ رہنے دیں گے یا نہیں؟ لیکن وہ بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑے مخلص نوجوان ہیں، انہوں نے پانچ جلدوں والے انگریزی قرآن کا عربی میں خود ترجمہ کیا ہے اور وہ بھی اب نظر ثانی کر رہے ہیں اور اب انشاء اللہ تعالیٰ جلد شائع ہو جائے گا۔قرآن کریم کے تراجم کے سلسلہ میں فرانسیسی ترجمہ قرآن اب بالکل آخری مراحل میں ہے، نظر ثانی ہورہی ہے۔ہمارے مبلغ اور بعض بڑے مخلص ماریشین احمدی بھی ساتھ لگے ہوئے ہیں۔اور ان کے علاوہ ایک اچھی کمپنی بھی کام کر رہی ہے۔انہوں نے مجھے اندازہ یہ بھیجا ہے کہ اگلے تین ماہ کے اندر اندر انشاء اللہ تعالیٰ یہ شائع ہو جائے گا۔روسی زبان سے متعلق مجھے بڑی فکر تھی کہ اب تک روسی زبان میں ہم ترجمہ شائع نہیں کر سکے اور دوسرے اخراجات بھی اتنے زیادہ ہیں کہ فوری طور پر خیال ہی نہیں تھا کہ ہم شروع کر سکیں گے۔مگر اللہ تعالیٰ نے چوہدری شاہ نواز صاحب کے دل میں یہ تحریک ڈال دی اور چند مہینے ہوئے ، ان کا مجھے خط آیا کہ روسی زبان کے لئے ترجمہ کے سلسلہ میں جتنے بھی اخراجات ہیں، وہ میں ادا کروں گا۔آپ یہ کام شروع کروا دیں۔نیکی تو بغیر بچہ دیئے نہیں رہتی۔اس نیکی نے ایک اور بچہ دے دیا اور کچھ دن کے بعد ان کا مجھے 785