تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 763
تحریک جدید - ایک الہی تحریک پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ جنوبی امریکہ خدا تعالیٰ آپ کو توفیق بخشے کہ آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کے مقصد کو پورا کرنے والے ہیں۔اور آپ میں سے ہر ایک اس راہ میں قربانی کرنے والا اور اس غرض کے حصول کے لئے اپنی جان، مال اور آبرو کو قربان کرنے کا حوصلہ رکھنے والا ثابت ہو۔خدا تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور اپنی برکتوں اور رحمتوں سے آپ کو نوازے۔اور آپ اس دنیا میں بھی اور اس دنیا میں بھی اس کے فضل اور احسان کے جلوے دیکھیں۔والسلام خاکسار مرزا طاہر احمد خليفه المسيح الرابع مطبوعه روزنامه الفضل 12 فروری 1984ء) 763