تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 762 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 762

پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ جنوبی امریکہ تحریک جدید - ایک الہی تحریک نوع انسان کو اس جھوٹے عقیدہ سے نجات دلانے اور ایک ضعیف اور درماندہ مخلوق کو خدائی کے چنگل سے آزاد کرا کے سیدھے راستے پر چلانے کے لئے اور بچے اور واحد خدا کی طرف بلانے کے لئے ہی خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو معبوث فرمایا تھا۔اور آپ کے ذریعہ ہی اس عظیم دجالی فتنہ کی تباہی مقدر تھی۔اور آپ ہی کے مبارک ہاتھوں اس صلیب نے پاش پاش ہونا تھا، جو اس عظیم فتنہ کی نشانی ہے۔پس اس موقع پر میں آپ سب کو جو کریبین آئی لینڈ ز میں آباد ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت میں شامل ہیں اور آپ سے محبت کا دعوی کرتے ہیں۔یہی کہنا چاہتا ہوں کہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور اپنے فرائض سے آگاہی حاصل کریں۔آپ کا سر صلیب علیہ السلام کے پیروکار ہیں اور اس لحاظ سے صلیب کو توڑنے اور بنی نوع انسان کو جہنم میں لے جانے والے اس باطل عقیدہ سے بچانا ، آپ کی ذمہ داری ہے۔اور نسل انسانی کو خدائے واحد کی عبادت اور پرستش کے سیدھے راستے پر چلانا، آپ کا فرض ہے۔اپنے اس فرض کی ادائیگی کے لئے اور اپنی اس ذمہ داری سے عہدہ برآ ہونے کے لئے کوشش کریں۔اور اپنے جسم اور اپنے ذہن کی تمام قوتوں کے ساتھ عیسائیت کے خلاف اس تبلیغی جہاد کا آغاز کریں۔اور کریبین آئی لینڈز کے ہر ملک کے ہر شہر اور ہرقریہ اور ہر بستی میں اپنے بچے اور حقیقی اور واحد خدا کی خدائی کا پرچار کریں۔اور اپنے بھائیوں اور اپنی بہنوں کو اس خدا کی طرف بلائیں، جو ہمارا خالق اور مالک ہے۔جو اکیلا ہے اور کوئی اس کا شریک نہیں۔جو قادر ہے اور کوئی اس کے مقابل پر کچھ بھی طاقت نہیں رکھتا۔جو ازل سے ہے اور ابد تک رہے گا۔آپ انہیں بتائیں کہ ہمارا خدادہ ہے، جو ہمیشہ خالق، ہمیشہ رازق، ہمیشہ رب ہمیشہ رحمان اور ہمیشہ رحیم ہے اور رہے گا۔آپ انہیں سمجھائیں کہ ایک ضعیف اور کمزور انسان کی خدائی ، انہیں اس دنیا میں یا دوسری دنیا میں کچھ بھی فائدہ نہیں پہنچائے گی۔پس اگر وہ اپنے آپ کو اور اپنی نسلوں کو آنے والی تباہی سے بچانا چاہتے ہیں اور دونوں جہانوں کی خوشیوں اور سعادتوں سے اپنی جھولیاں بھرنا چاہتے ہیں تو اپنے باطل عقیدہ کو چھوڑ کر اور ایک فانی انسان کی عبادت کو ترک کر کے اس خدا کی عبادت کریں، جو بے شمار برکتوں والا اور بے شمار قوتوں والا اور بے شمار حسن والا اور بے شمار احسان والا خدا ہے۔مجھے یقین ہے کہ آپ میری اس آواز پر کان دھریں گے اور پوری توجہ کے ساتھ اور اپنی پوری طاقت اور قوت کے ساتھ اس جہاد کا اعلان کریں گے۔762