تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 761
تحریک جدید - ایک البی تحریک جلد پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ جنوبی امریکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ ہی عظیم دجالی فتنہ کی تباہی مقدر تھی پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ جنوبی امریکہ عزیز بھائیو اور بہنو! السلام عليكم ورحمة الله وبركاته مجھے یہ معلوم کر کے بہت خوشی ہوئی کہ گیا نا ٹرینیڈاڈ اور سرینام کی جماعت ہائے احمد یہ 26, 25 اور 27 نومبر 1983ء کو اپنا اٹھواں سالانہ جلسہ سرینام میں منعقد کر رہی ہیں۔خدا تعالیٰ اس جلسہ کو بہت با برکت کرے اور اس جلسہ کو ان ممالک میں اسلام کی تبلیغ کے لئے ذریعہ بنائے اور اس میں شمولیت کرنے والوں کو اپنی رحمتوں سے نوازے۔آمین اس جلسہ سالانہ کے موقع پر جبکہ کریبین کونسل کے تینوں ممالک کے احباب جماعت ایک جگہ اکٹھے ہیں، میں آپ سب کو اس آخری زمانہ کے اس سب سے بڑے اور عظیم فتنہ کی طرف متوجہ کرانا چاہتا ہوں ، جود جالیت کا فتنہ ہے۔اور جس نے ایک عالم کو تہہ و بالا کر ڈالا ہے اور تمام دنیا پر ایک دائرہ کی طرح محیط ہو چکا ہے۔یہ وہ فتنہ ہے، جو براہ راست خدائے واحد دیگا نہ کی توحید پر حملہ آور ہوا ہے۔اور ایک عاجز انسان کو، جسے خدائے بزرگ و برتر نے نبوت سے سرفراز فرما کر بنی اسرائیل کی اصلاح کے لیے ناصرہ میں معبوث فرمایا تھا، خدائے واحد کا شریک ٹھہرایا ہے۔اس فتنہ کے علم بردار خدائی کے اس جھوٹے دعوی کی تبلیغ کے لئے اور مسیح ابن مریم کو خدا کا بیٹا ثابت کرنے کے لئے اپنی پوری طاقت اور قوت اور اپنے پورے ذرائع کے ساتھ تمام دنیا میں مصروف عمل ہیں۔اور اس کی اشاعت کے لیے ہر قسم کی کوشش اور ہر نوع کی کاروائی کر رہے ہیں۔اور تحریف اور تکلمیس سے کام لیتے ہوئے، کوئی ایسا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ، جس سے اس جھوٹے عقیدہ کی اشاعت ہو۔غریب اقوام اور نادار لوگوں کو اپنے دام میں پھنسانے کے لئے انہوں نے دنیا کے خزانوں کے منہ کھول دیئے ہیں۔اور پسماندہ ممالک میں اس باطل عقیدہ کی اشاعت کے لئے ہر طرح کے لالچ اور ہر قسم کی دھمکی روار کھتے ہوئے اور بنی نوع انسان کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ، انہیں خدائے واحد و یگانہ کی عبادت کے لئے سیدھے اور بچے راستے کے بجائے ایک فانی اور عاجز انسان کی پرستش کی تعلیم دیتے ہیں۔761