تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 755
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک خلاصہ خطاب فرمودہ 24 نومبر 1983 ء وہ دن دور نہیں، جب آسٹریلیا میں اسلام کا سورج پوری شان سے چمکے گا خطاب فرمودہ 24 نومبر 1983ء مشرق بعید کے دورہ سے کامیاب مراجعت پر امراء اضلاع پنجاب کی طرف سے حضرت خلیفة المسيح الرابع رحمہ اللہ کے اعزاز میں ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر حضور نے جو خطاب فرمایا، اس کا خلاصہ حسب ذیل ہے:۔تشہد تعوذ سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے اس دورے کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کے بعد امیر صاحب صوبائی پنجاب اور دیگر امراء اضلاع شکریہ کے مستحق ہیں، جنہوں نے اس دعوت کا انتظام کیا اور اس کے علاوہ وہ مہمان ، جو دور دور سے آئے ، ان کی آمد پر ہمارا دل خوشی سے بھر گیا ہے۔کیونکہ جب مہمان ایسے حالات کا مقابلہ کر کے آئے ہوں، جو ان کو یہاں آنے کی اجازت نہ دیتے ہوں تو ان کا دوہرا شکر یہ ادا کر نالا زم ہے۔حضور نے اپنے خطاب میں اپنے دورہ میں سے صرف آسٹریلیا کے دورے کا ذکر فرمایا۔سڈنی کے قریب مسجد اور مشن ہاؤس کا سنگ بنیا درکھنے کا ذکر کرتے ہوئے ، حضور نے فرمایا:۔”یہاں پر 127 ایکڑ زمین اس خیال سے لی گئی ہے کہ بعد میں آنے والے وقت میں یہ جگہ کم نہ ہوجائے۔فرمایا: و لیکن یہ جگہ بھی کم ہو جائے گی اور ایک وقت آئے گا کہ جب یہ جگہ صرف سڈنی کے لیے بھی کافی نہ ہوگی اور کئی مسجد میں اور بنانی پڑیں گی“۔حضور نے فرمایا:۔” جہاں تک اس مسجد کا سنگ بنیادرکھنے کی تقریب کا تعلق ہے، اس میں زیادہ مہمان نہیں آئے۔کیونکہ یہاں پر جماعت احمدیہ کے مخالفین نے لکھوکھار روپیہ خرچ کر کے یہ مہم چلائی اور ایسا جھوٹا اور غلط پرو پیگنڈا کیا کہ احمدیوں کے کئی گہرے دوست عین وقت پر آ کر معذرت کر گئے۔تاہم یہ بائیکاٹ اسلام کی تبلیغ روکنے میں کامیاب نہیں ہو سکا“۔755